سیاست ومعیشت تدبر کی منتظر -
ملکی سیاسی ومعاشی امور کی گھمبیرتا کے اثرات قومی اسمبلی کے ایوان تک آگئے، حکومت اور اپوزیشن کے مابین تلخی بڑھتی جا رہی ہے اور احتسابی عمل میں تیزی اور ہمہ گیر پھیلاؤ کے باعث قومی ایشوز پر ہونے والی مفاہمت میں دراڑ کے خدشات پرچہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں اور ہر دم تبدیلی اور تناؤ میں شدت کی نئی تاویل کرنے والی قوتوں نے سیاسی ماحول خاصا گرما دیا جس کے مضمرات ایک جھلک پارلیمان میں جمعہ کو نظر آئی، جس میں نہ صرف قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کے احتجاج کی نذر ہوگیا بلکہ اسیر ارکان کے پروڈکشن آرڈرز پر...
دریں اثنا قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں ایک تحریری جواب میں بتایا گیا کہ حکومت نے ایک سال میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسں کی مد میں 206 ارب28 کروڑ روپے عوام کی جیبوں سے نکلوائے، جس میں ڈیزل پر فی لٹر 45 روپے75 پیسے، پٹرول پر35 روپے ، مٹی کے تیل پر20 روپے اور لائٹ ڈیزل پر14 روپے،98 پیسے فی لٹر ٹیکس لیا جا رہا ہے، پٹرولیم قیمتوں کو17 بار تبدیل کیا گیا6 بار اضافہ اور11 بار کمی کی گئی۔
ادھر معاشی مبصرین کے مطابق حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب روپے کا ایمرجنسی کرائسس لون لیا ہے، یہ قرضہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی حکومت نے نہیں لیا، یوں لگتا ہے کہ حکومت گبھرا گئی ہے اور اس گبھراہٹ میں وہ ایسا کام کر گئی ہے جس کی توفیق کسی ڈکٹیٹر اور نہ ہی کسی سول حکومت کو ہوئی، بتایا جاتا ہے کہ یہ قرضہ اس لیے لیا گیا ہے کیونکہ حکومت کی تمام تر کوشسوں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر اس سطح تک نہیں بڑھے جو حکومت اور انٹرنیشنل کریڈیٹرز کے لیے اطمینان بخش...
انھیں کمیٹی کے اجلاس میں ضرور آنا چاہیے، انھوں نے تحریری جواب ضرور دیا ہے مگر یہ اطمینان بخش بات نہیں کہ وہ ہم سے اس معاملے پر بات نہ کریں، ہم قائمہ کمیٹی خزانہ کے نئے چیئرمین سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو ایجنڈے میں شامل کریں گے اور گورنر اسٹیٹ بینک اور مشیر خزانہ کو اجلاس میں آنے کا پابند کریں گے، انھوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھنے کی ایک وجہ پالیسی ریٹ کا بڑھانا ہے، پالیسی ریٹ بڑھنے سے ملکی بینکوں سے حکومت جو قرضے لیتی ہے کی شرح سود بڑھ گئی، اس کے نتیجے میں بجٹ خسارہ بھی بڑھ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق اداکارہ کی برسیمعروف اداکارہ نجمہ محبوب کی 36 ویں برسی آج منائی جارہی ہے ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
‘شہبازشریف نےآنے،ٹکےاوردھیلے کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی’'شہبازشریف نےآنے،ٹکےاوردھیلے کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی' مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »