سید کسراں میں غیرت نام پر 17 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا

Crime خبریں

سید کسراں میں غیرت نام پر 17 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا
قتلغیرتطالبہ
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 10 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 48%
  • Publisher: 53%

سید کسراں میں واقعہ میں 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کو غیرت کے نام پر مبینہ طور پر قتل کر کے قبر میں دفن کر دیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تھانہ جاتلی میں تعینات ڈیٹکٹیو فٹ کانسٹیبل نے رپورٹ کیا کہ 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ مسماتہ (ن ) 3 فروری کو شب 8 بجے گھر سے اچانک غائب ہوئی۔ گھر میں پتا چلنے پر والد اور چچا طالبہ کی تلاش میں نکلے، سید اڈہ پہنچے توانھیں طالبہ مل گی جس کو وہ گھر لے گیے، بعدازاں اگلے دن طالبہ کی موت کی خبر علاقے میں پھیل گی کہ طالبہ کو دن کے وقت علاقے کے قبرستان میں دفنا بھی دیا گیا۔ شبہ ہے کہ بچی کو اہل خانہ میں کسی نے غیرت کے نام پر مبینہ طور زہر دے کر یا دم گھونٹ کر قتل کردیا اور جرم چھپانے کے لیے تدفین بھی کردی ہے، لہٰذا قانون کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں پھیلی اطلاعات و ڈی ایف سی کی رپورٹ پر 174 ض ف کے تحت روزنامچہ رپورٹ درج کی لی گئی ہے اور مزید تفتیش دریافت کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق چھان بین کرکے حالات واقعات کی روشنی میں عدالت سے قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کے لیے رجوع کیا جائے گا۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ واقعہ کہ اطلاع ملی اس کی تصدیق کررہے ہیں، صبح قبرکشائی اور پوسٹمارٹم کے لیے عدالت میں درخواست دیں گے، پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال واضح ہوگی ، جو بھی رپورٹ آئی اس کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سید کسراں میں واقعہ میں 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کو غیرت کے نام پر مبینہ طور پر قتل کر کے قبر میں دفن کر دیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تھانہ جاتلی میں تعینات ڈیٹکٹیو فٹ کانسٹیبل (ڈی ایف سی) نے رپورٹ کیا کہ تھانہ جاتلی میں ڈی ایف سی تعینات ہوں، سید اڈہ پہنچا تو ذرائع سے اطلاع ملی کہ 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ مسماتہ (ن ) 3 فروری کو شب 8 بجے گھر سے اچانک غائب ہوئی۔ گھر میں پتا چلنے پر والد اور چچا طالبہ کی تلاش میں نکلے، سید اڈہ پہنچے توانھیں طالبہ مل گی جس کو وہ

گھر لے گیے، بعدازاں اگلے دن طالبہ کی موت کی خبر علاقے میں پھیل گی کہ طالبہ کو دن کے وقت علاقے کے قبرستان میں دفنا بھی دیا گیا۔ شبہ ہے کہ بچی کو اہل خانہ میں کسی نے غیرت کے نام پر مبینہ طور زہر دے کر یا دم گھونٹ کر قتل کردیا اور جرم چھپانے کے لیے تدفین بھی کردی ہے، لہٰذا قانون کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں پھیلی اطلاعات و ڈی ایف سی کی رپورٹ پر 174 ض ف کے تحت روزنامچہ رپورٹ درج کی لی گئی ہے اور مزید تفتیش دریافت کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق چھان بین کرکے حالات واقعات کی روشنی میں عدالت سے قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کے لیے رجوع کیا جائے گا۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ واقعہ کہ اطلاع ملی اس کی تصدیق کررہے ہیں، صبح قبرکشائی اور پوسٹمارٹم کے لیے عدالت میں درخواست دیں گے، پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال واضح ہوگی ، جو بھی رپورٹ آئی اس کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

قتل غیرت طالبہ راولپنڈی پولیس تحقیقات قبرکشائی پوسٹمارٹم

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ناگپور میں 300 روپے کی ٹی شرٹ پر جھگڑے کے بعد قتلناگپور میں 300 روپے کی ٹی شرٹ پر جھگڑے کے بعد قتلبھارت کے ناگپور میں 300 روپے میں آن لائن خریدی گئی ٹی شرٹ پر جھگڑے کے بعد مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »

سفاک بھارتی فوجی نے بیوی کو قتل کرکے پریشر ککر میں ابال دیاسفاک بھارتی فوجی نے بیوی کو قتل کرکے پریشر ککر میں ابال دیاوہ 3 دن تک گوشت اور ہڈیاں پکاتا رہا، اس کے بعد مبینہ طور پر اس نے انہیں پیک کر کے جھیل میں پھینک دیا
مزید پڑھ »

ملیر میں غیرت کے نام پر ایک لڑکی اور ایک لڑکے کو قتلملیر میں غیرت کے نام پر ایک لڑکی اور ایک لڑکے کو قتلشہر قائد کے علاقے ملیر رفاع عام سوسائٹی میں ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے اور مقتولہ کی والد کو گرفتار کرلیا ہے۔
مزید پڑھ »

قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری مجرم مسقط سے گرفتارقتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری مجرم مسقط سے گرفتارمجرم منصف نے 2023ء میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا
مزید پڑھ »

غیرت کے نام پر والدین نے بیٹی پر گولیاں برسا دیں، 20 سالہ شمائلہ اسپتال منتقلغیرت کے نام پر والدین نے بیٹی پر گولیاں برسا دیں، 20 سالہ شمائلہ اسپتال منتقلشمائلہ کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج
مزید پڑھ »

جاپانی اداکار کو شراب کے بعد برطرف کردیا گیاجاپانی اداکار کو شراب کے بعد برطرف کردیا گیاRyo Yoshizawa کو کم الکحل بیئر کے سفیر کے طور پر برطرف کردیا گیا کیونکہ وہ شراب کی وجہ سے اپنے پڑوسی کے گھر میں داخل ہو گیا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 04:57:09