حیدر آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو اور ان کے اہلخانہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی آئسولیٹ کر لیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی اہلیہ کی پانچ روز قبل طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جن کی رپورٹ مثبت آنے پر مولا بخش چانڈیو، ان کے دو صاحبزادوں، دو بہوؤں اور ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن کی آج رپورٹ آ گئی ہے۔
رپورٹ میں مولا بخش چانڈیو، ایک بہو اور ایک ملازم کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ چار افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چاروں افراد کو گھر میں علیحدہ علیحدہ آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی رہنما مولا بخش چانڈیو اور ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ان کے ترجمان اور قریبی خاندانی ذرائع نے کی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سینیٹر مولا بخش چانڈیو میں کورونا وائرس کی تشخیص - ایکسپریس اردوجی ڈی اے سے تعلق رکھنے والے رُکن صوبائی اسمبلی بھی وبا کی لپیٹ میں آگئے
مزید پڑھ »
امریکا، کرفیو کے باوجود سیاہ فام شخص کے قتل کے خلاف احتجاجامریکا کے کئی شہروں میں کرفیو اور پابندیوں کے باوجود پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کے قتل کے خلاف احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں
مزید پڑھ »
جاپان میں آتش بازی کے ساتھ وبا کے خاتمے کے لیے دعائیںجاپان کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لیے دعاوں کے ساتھ آتش بازی کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ہی وقت میں ہونے والی اس آتش
مزید پڑھ »
سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ،6 گن مین جاں بحقسینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ،6 گن مین جاں بحق PakSarfrazbugti Remains Unhurt Car Accident Guards Killed Balochistan dpr_gob
مزید پڑھ »
سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ،6 گن مین جاں بحقسینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ،6 گن مین جاں بحق Read News PakSarfrazbugti Remains Unhurt Car Accident Guards Killed Balochistan dpr_gob
مزید پڑھ »