کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر 118 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جس میں 16 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 118 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں 16 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ مختلف کارروائیاں لاہور،بہاولپور، منڈی بہاالدین،میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان،چنیوٹ،وہاڑی میں کی گئیں۔ آپریشنز میں لاہور سے فتنۃ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد عمر اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کرلیا گیا، جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی
بم، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز، تار، پمفلٹ، نقدی ار دیگر اشیا بھی برآمد کرلی گئیں۔ دہشت گردوں کی شناخت طفیل،صدیق،شبیر الحق، محمد ابراہیم، عبدالرشید،عمر،صدام حسین، وقار مرتضیٰ،عدنان وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے ۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ 4480 کومبنگ آپریشنز کے دوران431 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے اور 144842 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
دہشت گردی سی ٹی ڈی پنجاب مشتبہ افراد گرفتاری
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 16 خوارج ہلاک6 دہشت گرد لکی مروت میں، دس دہشت گرد موسیٰ خیل اور پنجگور میں مارے گئے، چند روز میں 43 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا
مزید پڑھ »
سیکیورٹی فورسز کی بنوں اور خیبر میں کارروائی، 8خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 2جوان شہیددہشت گرد کارروائیوں میں ملوث خوارج نے سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا
مزید پڑھ »
انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 14 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمدمختلف آپریشنز میں 11 ملزمان کو گرفتار کرکے 210.474 کلو منشیات برآمد کرلی گئی
مزید پڑھ »
روس، طالبان تعلقات میں اہم پیشرفت، پارلیمنٹ میں دہشتگرد تنظیموں سے پابندی ہٹانےکا بل پیشروس نے افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے
مزید پڑھ »
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق وضاحت کر دیپی ٹی آئی نے 3 بار وفاق پر حملہ کیا، لوگوں کو پیسے دے کر دھرنے میں لایا گیا، خواجہ آصف نے گرفتار کارکنوں کے ویڈیو بیان چلا دیے
مزید پڑھ »
10ماہ کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 573 اہلکاروں سمیت 924 افراد شہید، 341 دہشتگرد ہلاکوزارت داخلہ نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران دہشت گرد کارروائیوں کی تفصیلات کر دیں
مزید پڑھ »