شائی ہوپ کی سنچری ‘ویسٹ انڈیز نے بھارت کو تیسرا ون ڈے ہرادیا

پاکستان خبریں خبریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز نے بھارت کیخلاف تیسرا ون ڈے میچ پانچ وکٹوں سے اپنے نام کر لیا ہے۔مہمان ٹیم کے کپتان شائی ہوپ نے 150 پلس رنز کی شاندار اور ناقابل

لاہور ویسٹ انڈیز نے بھارت کیخلاف تیسرا ون ڈے میچ پانچ وکٹوں سے اپنے نام کر لیا ہے۔مہمان ٹیم کے کپتان شائی ہوپ نے 150 پلس رنز کی شاندار اور ناقابل شکست اننگز کھیل کر اس فتح میں مرکزی کردار ادا کیا، اور اس طرح وہ اپنی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کی ہزیمت سے بچانے میں کامیاب رہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیو چنڈی گڑھ کے میدان پر کھیلے گئے میچ میں بھارت نے7 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔ اوپنر روہت شرما 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی پہلی ہی گیند پر صفر پر چلتے بنے۔ رتوراج گائیکواڈ نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔کے ایل راہول نے 87 گیندوں پر129 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جیڈن سیلز نے 3 جبکہ کیمو پال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 352 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 41 رنز پر گر گئی جب جان کیمبل 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شائی ہوپ اور عامر جنگو نے دوسری وکٹ کیلئے 109 رنز کی شراکت قائم کی، عامر جنگو 67 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ شیمرون ہیٹمائر نے 24 اور کیمو پال نے 44 رنز بنائے۔ گڈاکیش موتی 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان شائی ہوپ نے 143 گیندوں پر 17 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 162 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ یہ ان کے کیریئر میں دوسری بار ہوا ہے کہ انہوں نے 150 پلس سکور بنایا ہو۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف 10 گیندیں قبل 48.

2 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کر لیا جو کہ بھارت میں بھارت کیخلاف 6 سال کے طویل عرصے کے بعد ان کی پہلی کامیابی ہے۔ اگرچہ ویسٹ انڈیز نے آخری میچ جیتا لیکن تین میچوں کی یہ ون ڈے سیریز بھارت نے 2-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔ٹرینڈنگمحمد ناصر اقبال خاندین فطرت اسلام اور نبوت کے ظہور سے قبل انسانیت کے نجات دہندہ اور سرور کونین حضرت سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ ...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

Nawaiwaqt_ /  🏆 6. in PK

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات