مقتول نے اس کی شادی نہ ہونے پر اس کا مذاق اڑایا تھا اور سوال کیا تھا کہ اب تک ان کی شادی کیوں نہیں ہوئی؟ پولیس
/ فوٹو سوشل میڈیا
آپ نے شادی کیوں نہیں کی؟ یا پھر آپ کی شادی کیوں نہیں ہورہی ؟ یہ ایسے سوال ہیں جو ہر کنوارے سے کسی بھی محفل یا کسی بھی جگہ کیا جاسکتا ہے لیکن انڈونیشیا میں یہی سوال ایک بوڑھے شخص کی موت کی وجہ بن گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول 60 سالہ اسگیم ایریانتو نامی ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم تھا، مقتول کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ 29 جولائی کے روز رات 8 بجے کے وقت ملزم سیریگر لکڑی کا ڈنڈا اٹھائے ان کے گھر پہنچا اور بغیر کچھ کہے ان کے شوہر پر ڈنڈے برسانا شروع کردیا۔شادی کے کھانے میں گوشت نہ ہونے پر...
اہلیہ کے بیان کے مطابق ملزم کے حملے کے دوران ان کے شوہر خود کو بچانے کیلئے گھر سے بھاگ نکلے لیکن ملزم نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور ان کا تعاقب کرتے ہوئے ان کے سر پر ڈنڈا دے مار اجس سے وہ گرپڑے۔ اہلیہ نے مزید بتایا کہ ملزم نے ان کے شوہر پر شدید تشدد کیا، علاقہ مکینوں نے بیچ بچاؤ کروایا تو سیریگر نے اسگیم کو چھوڑدیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے بتایا کہ مقتول نے اس کی شادی نہ ہونے پر اس کا مذاق اڑایا تھا اور سوال کیا تھا کہ اب تک ان کی شادی کیوں نہیں ہوئی؟