شام میں فوج کشی،امریکا ترکی کی مدد نہ کرے: امریکی صدارتی امیدوار Syria America Turkey StateDept State_SCA
ترکی کی فوج کشی پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی کسی قسم کی مدد نہ کریں۔ انہوں نے ترک صدر کو"بنیاد پرست توسیع پسند آمر" قرار دیا۔گابارڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا کہ ایردوآن کو اس کی قسمت کا خود سامنا کرنا دیں اور ان کی کسی قسم کی مدد نہ کی جاے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو نیٹو اور ایردوآن پر واضح کرنا چاہیئے کہ ترکی میں جارح انتہا پسند اور توسیع پسند ڈکٹیٹر کے ذریعہ امریکا روس کے ساتھ کسی جنگ میں نہیں اترے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس شمالی شام کو القاعدہ اور انتہا پسند عناصر کی زیر قیادت ترک حملے سے بچانے کے لیے جنگی جہاز بھیج رہا ہے۔ القاعدہ کو امریکا ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے جو امریکا کی بدترین دشمن ہے۔
امریکی صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن سلطنت عثمانیہ کی بحالی کے لیے نکلا ہے۔ ترکی شام میں القاعدہ جیسے انتہا پسند عناصر کی در پردہ مدد کررہا ہے جب کہ کئی انتہا پسند گروپوں کو ترکی کی طرف سے اعلانیہ مدد حاصل ہے۔ انہوں نے امریکی کانگرس کے ارکان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ترکی کی مدد سے متعلق کوئی بھی بل منظور نہ ہونے دیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ملک میں مزید 2افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق،متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئینئے کیسز کون سے شہروں میں رپورٹ ہوئے؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates Coronaviruspakistan
مزید پڑھ »
حزب اللہ ملیشیا کی عراق کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی دھمکیعراق میں ایک شدت پسند گروپ حزب اللہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے ناپسندیدہ شخص انٹیلی جنس
مزید پڑھ »
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہعالمی منڈی میں سونےکی قیمت کو پر لگ گئے، جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت
مزید پڑھ »
کورونا وائرس سے چین میں فضائی آلودگی کی شرح میں ڈرامائی کمی - Amazing - Dawn News
مزید پڑھ »
ٹریفک چالان کی اب چار منٹ میں وصولی کی جائے گی:سعودی محکمہ ٹریفکسعودی محکمہ ٹریفک نے خودکار کیمروں سے کیے جانے والے ٹریفک چالان کی وصولی کا دورانیہ کم
مزید پڑھ »