قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے شاہین آفریدی سے متعلق بیان پر سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری کا نام لیے بغیر تنقید کی ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر روی شاستری نے شاہین آفریدی کی بولنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غیرمعمولی بولر نہیں ہے، وہ کوئی وسیم اکرم نہیں ہے۔
روی شاستری کا کہنا تھا کہ وہ نئی گیند کے اچھے بولر ہیں اور وکٹیں لے سکتے ہیں لیکن ان میں کوئی خاص بات نہیں ہے، وہ کوئی غیرمعمولی بولر نہیں آپ کو سچائی کو قبول کرنا ہوگا۔اگرچہ حفیظ نے واضح طور پر شاستری کا نام نہیں لیا، لیکن انہوں نے کہا کہ شاہین کی کارکردگی ان کے ناقدین کو جواب ہے۔ "شاہین کا فائفر ان تبصروں کے لیے ہے جو کسی نے کہیں بیٹھ کر کیے ہیں۔ شاہین کا کسی سے موازنہ نہ کریں۔ شاہین کو معلوم ہے کہ اسے کس طرح پرفارم کرنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شاہین آفریدی ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں دو بار 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل شاہد آفریدی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے سب زیادہ 2 بار 5 وکٹیں لے چکے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مومنہ مستحسن کو اسرائیل فلسطین کشیدگی سے متعلق بیان پر تنقید کا سامنامعروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحقین کو اسرائیل فلسطین کشیدگی پر بیان دینے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنادیا۔
مزید پڑھ »
پاکستانی ٹیم میں شاہین آفریدی کیوں ہیں؟ شاہد آفریدی کی کمسن بیٹی کا لالا سے سوالقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کمسن بیٹی عروہ کی دل موہ لینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھ »
سابق انڈین باؤلر عرفان پٹھان کاشاہین شاہ آفریدی کے حق میں بیاننئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی باؤلر اور پاکستان مخالف بیانات کے لیے مشہور عرفان پٹھان نے شاہین شاہ آفریدی کے حق میں بیان جاری کردیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں عرفان پٹھان نے کہا کہ بنگلورو کی فلیٹ پچ پر 5 وکٹیں لینا پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کی اعلیٰ کوشش ہے۔عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ شاہین...
مزید پڑھ »
آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی کا بیان آگیابنگلورو (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ ہم یہاں ورلڈکپ جیتنے آئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے،ہمارے پاس سکواڈ میں اچھے بولرز ہیں، کوشش کریں گے آج کا میچ جیت کر 2پوائنٹس حاصل کریں،ان کا کہناتھا کہ ہم یہاں ورلڈکپ جیتنے آئے...
مزید پڑھ »
رضوان کیخلاف بیان دلوانے کی کوشش ناکام، بھارتی صحافی کو آسٹریلوی کپتان سے منہ کی کھانی پڑ گئیبھارت کے متعصب صحافی کو پاکستانی بیٹر محمد رضوان کیخلاف آسٹریلوی کپتان سے بیان دلوانے کی کوشش میں ناکامی پر منہ کی کھانی پڑ گئی۔
مزید پڑھ »
فتح فلسطین کی ہوگی ہے: ثنا خانثنا خان کو اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خاموش رہنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا
مزید پڑھ »