شاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کے دن کیا کیا ہوگا - BBC News اردو

پاکستان خبریں خبریں

شاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کے دن کیا کیا ہوگا - BBC News اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 66 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 59%

ویسٹ مِنسٹر ایبے میں 6 مئی کو منعقد ہونے والی اس تقریب میں بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کوئین کونسورٹ کمیلا کی تاجپوشی ہو گی۔ اس دن جن رسم و رواج پر عمل ہوگا وہ ایک ہزار سال پرانے ہیں۔

تاجپوشی کی کرسی جسے سینٹ ایڈورڈز چیئر یا کِنگ ایڈورڈز چیئر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ برطانیہ میں فرنیچر کا وہ سب سے قدیم ٹکڑا ہے جو اب بھی اپنے اصل مقصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس پر کل 26 بادشاہوں کی تاج پوشی کی گئی ہے۔

اس کے بعد آرچ بشپ بادشاہ سے حلف لیں گے۔ وہ بادشاہ سے اس بات کا حلف لیں گے کہ وہ اپنے دور حکومت میں قانون اور چرچ آف انگلینڈ کی پیروی کریں گے، اور بادشاہ مقدس انجیل پر ہاتھ رکھ کر ان وعدوں پر 'عمل کرنے اور نبھانے' کا عہد کریں گے۔بادشاہ کی رسمی شاہی خِلعت کو ہٹا دیا جائے گا اور وہ مسح کرنے کے لیے تاجپوشی کی کرسی پر بیٹھیں گے۔ یاد رہے کہ بادشاہ چرچ آف انگلینڈ کے بھی سربراہ ہیں۔

تاجپوشی کے لیے تیل خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اس کے لیے یروشلم میں ماؤنٹ آف اولیوز پر دو باغوں سے اتارے گئے زیتون کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس تیل کو شہر کے چرچ آف ہولی سیپلچر میں ایک خصوصی تقریب میں مقدس کیا گیا ہے۔ اس کے بعد آرچ بشپ بادشاہ کو تاج پہنائیں گے، دو منٹ تک چرچ کی گھنٹیاں بجیں گی، بِگل بجیں گے اور برطانیہ بھر میں توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

شاہی ساتھیوں کے بجائے، پہلی بار آرچ بشپ ایبے میں لوگوں کو، اور گھر پر دیکھنے اور سننے والوں کو، بادشاہ سے وفاداری کا عہد کرنے کے لیے مدعو کریں گے جسے منتظمین کی جانب سے 'تاجپوشی کی روایت میں ایک نیا اور اہم لمحہ' کہا جا رہا ہے۔خراج عقیدت کے بعد، ملکہ کمیلا کا نسبتاً ایک سادہ تقریب میں مسح کیا جائے گا، تاج پہنایا جائے گا اور تخت نشین کیا جائے گا۔ انھیں حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق پرنس ولیم کے تین بچے شہزادہ جارج، شہزادی شارلٹ اور اور لوئس اپنے والدین کے ساتھ گولڈ سٹیٹ کوچ کے پیچھے ایک بگھی میں ہوں گے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات



Render Time: 2025-03-11 03:41:57