ہر انسان کو ناکامیوں سے گھبرانے کے بجائے خود پر بھروسہ رکھنا چاہیے، اداکار
بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی فلموں کی ناکامی اور زندگی میں درپیش مشکلات پر کھل کر بات کی ہے۔ دبئی میں منعقدہ گلوبل فریٹ سمٹ کے دوران سامعین سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ ہر انسان کو ناکامیوں سے گھبرانے کے بجائے خود پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔
شاہ رخ خان نے بتایا کہ اگر کوئی فلم باکس آفس پر ناکام ہوتی ہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ان کی اپنی ناکامی ہے، نہ کہ کسی سازش کا نتیجہ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ "میں اپنی ناکامیوں پر باتھ روم میں جا کر رویا تاکہ کسی کو دکھائی نہ دوں، لیکن پھر خود کو سمجھایا کہ دنیا میرے خلاف نہیں ہے، بلکہ مجھے اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔"*
شاہ رخ خان نے کہا "ناکامی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کا کام غلط ہے، بلکہ یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ آپ اپنے ناظرین یا ماحول کو ٹھیک سے سمجھ نہیں پا رہے۔ اگر میں لوگوں میں جذبات پیدا نہ کر سکوں تو میرا پروڈکٹ چاہے کتنا ہی شاندار کیوں نہ ہو، وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔"* اداکار نے مایوسی کے باوجود آگے بڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا *"زندگی میں وہی ہوتا ہے جو لکھا گیا ہے۔ اپنی ناکامیوں کو تسلیم کریں اور انہیں سیکھنے کا موقع بنائیں۔"*
واضح رہے کہ شاہ رخ خان جلد ہی اپنی نئی فلم ’کنگ‘ میں نظر آئیں گے، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی۔ اس فلم کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے۔Nov 17, 2024 02:10 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فلموں کی ناکامی پر باتھ روم میں جاکر رویا: شاہ رخ کا انکشافاگر آپ کبھی ناکام ہوجائیں تو یہ نہ سوچیں کہ آپ کی جاب یا آپ کا کام غلط ہے: بالی وڈ اسٹار کی تقریب میں گفتگو
مزید پڑھ »
ڈائریکٹر دھرمیش درشن کا دو بار شاہ رخ خان کی فلمیں ٹھکرانے کا انکشافجب بھی ہم ملتے ہیں وہ میرا احترام کرتے ہیں اور وہ کبھی ناراض نہیں ہوتے کہ میں ان کی پیشکش قبول نہیں کر پایا، فلمساز
مزید پڑھ »
بالی ووڈ کے بادشاہ کی سالگرہ، کتنے برس کے ہوگئے؟شاہ رخ 3 دہائیوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں
مزید پڑھ »
شاہ رخ خان کی اس گھڑی کی قیمت کتنی ہے؟شاہ رخ خان کی اس گھڑی کی قیمت اتنی ہے کہ بھارت کے مہنگے ترین شہر ممبئی میں 2 فلیٹ خریدے جا سکیں۔
مزید پڑھ »
ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئے تھے
مزید پڑھ »
روزانہ 100 سگریٹ پینے کا اعتراف کرنیوالے شاہ رخ خان نے سگریٹ چھوڑدی2017 میں ایک تقریب کے دوران شاہ رخ نے بتایا تھا کہ میں اپنے بچوں آریان، سہانا اور ابراہم کی خاطر سگریٹ نوشی اور شراب نوشی چھوڑنے کا ارادہ کر رہا ہوں
مزید پڑھ »