شکارپور : خانپور کے علاقے کچے کوٹ شاہو میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شکارپور ضلع میں پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ ہوگئے، ڈاکوؤں نے شکارپور کی تحصیل خانپور کے کچے کے علاقے کوٹ شاہو تھانہ پر حملہ کردیا اور تھانے میں موجود تمام اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اغوا ہونے والوں میں ایس ایچ اوکوٹ شاہو محبوب بروہی ہیڈ محررسمیت پانچ اہلکار شامل ہیں، ڈاکوؤں پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے کچے کی طرف فرار ہوگئے۔ شکارپور ایس ایس پی بھاری پولیس نفری کے ساتھ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کچے کے علائقے میں پہنچ گئے اور رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور کچے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔واضح رہے ایک ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں کے اغوا کا تیسرا واقعہ ہے جبکہ ذرائع کے مطابق کچے کے علاقوں میں موجود ڈاکو نہ صرف شہریوں بلکہ پولیس اہلکاروں کے لئے بھی درد سر بنے ہوئے ہیں۔
کچے کے علاقے میں اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں، جس میں ڈاکو پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے لے جاتے ہیں اور بعد ازاں ان کی رہائی مذاکرات یا قیدیوں کی رہائی کے ذریعے ممکن بنائی جاتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شکارپور: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ ، ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کو اغوا کرلیاشکارپور : خانپور کے علاقے کچے کوٹ شاہو میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
مزید پڑھ »
بجلی کا بل زیادہ آنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر ڈالافیصل آباد: بجلی کا بل زیادہ آنے پر چھوٹے بھائی نے چھری کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم بھائی غلام فرید کو گرفتار کرلیا ہے۔
مزید پڑھ »
پولیس اہلکاروں نے مردہ شخص کو دریا میں پھینک دیا، ویڈیو وائرلبھارت میں پولیس اہلکاروں نے حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو دریا میں پھینک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈی آئی خان : دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک جوان شہید، 2 زخمیڈی آئی خان : ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردوں نے ہتھالہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے ایلیٹ فورس کے جوان کوشہید جبکہ دو کو زخمی کردیا۔