وفاقی وزیر شیریں مزاری نے تو ڈھول کا پول ہی کھول کر رکھ دیا ہے۔ کشمیر کاز پر دفترِ خارجہ کی کارکردگی پر سوالات اُٹھا کر انہوں نے وزارت اور سفارت دونوں کو ہی کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔ پڑھیئےآصف عفان کا کالم: DunyaComlumns DunyaUpdates
وفاقی وزیر شیریں مزاری نے تو ڈھول کا پول ہی کھول کر رکھ دیا ہے۔ کشمیر کاز پر دفترِ خارجہ کی کارکردگی پر سوالات اُٹھا کر انہوں نے وزارت اور سفارت دونوں کو ہی کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دفترِ خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں نے وزیراعظم کی کوششوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو ناکام بنا دیا ہے۔ دفترِ خارجہ اگر اپنا کام کرتا تو دنیا کشمیر ایشو پر ہماری بات ضرور سنتی‘ مگر ہمارے سفارت کاروں کو آرام دہ طرزِ زندگی‘ تھری پیس سوٹ‘ کلف لگے کپڑے پہننے اور ٹیلی فون کرنے کے سوا کوئی کام نہیں۔ انہوں...
بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بعد ہمارے وزیراعظم کا بھی یہی مؤقف رہا ہے کہ کچھ مسلم ممالک بھارت کے ساتھ تجارتی مجبوریوں کی وجہ سے کشمیر ایشو پر ہمارا ساتھ نہیں دے پا رہے۔ سوال یہ ہے کہ جن اقتصادی مجبوریوں کا فائدہ آج بھارت پوری دنیا سے اٹھا رہا ہے ہم وہ مجبوریاں کیوں نہیں پیدا کر سکتے؟ دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانے کون سی خدمات میں مصروف رہے ہیں؟ دوست اور برادر ملک ہمارے‘ مفادات اور مجبوریاں بھارت کے ساتھ...
سوال یہ ہے کہ جس طرح بھارت دنیا بھر کی اقتصادی مجبوری بن کر ہمارے سینے پر مونگ دل رہا ہے وہ مجبوری ہم کیوں نہیں بن سکے؟ اس کی سب سے بڑی وجہ رائٹ مین فار رائٹ جاب کے تصور کی نفی ہے۔ سیاسی تقرریوں کے علاوہ نالائق‘ غیر سنجیدہ اور منظورِ نظر افسران کی تعیناتیوں کی ایک طویل داستان ہے۔ ہماری سفارتی کمزوریاں ہماری پسپائی کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ سفارتخانوں میں تعیناتی کو سیر سپاٹے‘ موج مستی اور پی آر کے لیے استعمال کرنے والوں نے جو چاند چڑھایا ہے اس نے وزارتِ خارجہ کی کارکردگی کو گہنا کر رکھ دیا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مسئلہ کشمیر: شیریں مزاری کا دفترخارجہ کے کردار پر مایوسی کا اظہار - Aaj.tv
مزید پڑھ »
مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سفارت کاری میں تبدیلی کی ضرورت ہے،شیریں مزاریمسئلہ کشمیر کے حوالے سے سفارت کاری میں تبدیلی کی ضرورت ہے،شیریں مزاری ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
دفتر خارجہ اور اداروں نے وزیراعظم اور کشمیریوں کو مایوس کیا، شیریں مزاری - ایکسپریس اردووزیراعظم نے اکیلے اپنی کوششوں سے کشمیر پر پورا بیانیہ بدلا، وفاقی وزیر انسانی حقوق
مزید پڑھ »
مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سفارتکاری میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے: شیریں مزاریاسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سفارت کاری میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے اپنی تقاریر اور بیانات سے تن تنہا کشمیر کا بیانیہ بدل کر دکھایا، شیریں مزاریاسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں شیری مزاری نے کہا کہ بھارتی جبر کو اجاگر کرنے میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھ »