لاہور: پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا قمر نے خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے تین رہنما اصول اپنے مداحوں کو بتا دیئے۔ بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے خوش گوار زندگی کے تی
ن رہنما اصول انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کیے۔
اداکارہ نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ خوش گوار زندگی کے لیے جو تین باتیں اہم ہیں وہ یہ کہ آپ کسی سے کوئی توقع نہ رکھیں، کسی سے کوئی مطالبہ نہ کریں اور کوئی شکایت نہ کریں۔اس سے قبل بھی اداکارہ صبا قمر شہریوں سے اپیل کرتی رہی ہیں کہ خود کو صاف رکھیں اور قرنطینہ اختیار کریں۔صبا قمر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ از خود قرنطینہ اختیار کریں اور گھروں میں رہ کر اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ اس دوران اُن لوگوں کو ہرگز نہ بھولیں جنہیں آپ کی ضرورت ہے، جو آپ کے عطیات کے مستحق ہیں، انہیں عطیہ دیں کیونکہ اس وقت انہیں کام نہیں مل رہا اور وہ خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ صبا قمر نے دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال اور اُن کا علاج کرنے والے طبی عملے کے کردار کی تعریف کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان دنوں باقاعدگی سے ہاتھ دھو رہی ہیں، نماز کا اہتمام کررہی ہیں، یوگا، فلمیں اور یوٹیوب پر معلوماتی ویڈیوز دیکھ کر وقت گزار رہی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خوش گوار زندگی کے تین بنیادی اصولخوش گوار زندگی کے تین بنیادی اصول ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
شرمیلا فاروقی کی ہاتھ میں مچھلی پکڑ کر مرغی بنانے کی کوشش،ویڈیووائرل ہوگئیکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کی وجہ سے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ گھروں میں تقریبا محصور ہوکر رہ گئے ہیں ایسے میں وقت گزارنے کیلئے مختلف مشاغل
مزید پڑھ »
کورونا وائرس،یواے ای کا رہائشی ویزے کی مدت ختم ہونے والوں کیلئے بڑی رعایت کااعلاندبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں رہائش کا ویزہ رکھنے والوں کو ویزے کی مدت ختم ہونے کی صورت میں کورونا وائرس کے سبب تین ماہ کیلئے جرمانے سے
مزید پڑھ »
ترکی میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ، دنیا کے ٹاپ ممالک میں شامل ہوگیاانقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر کی طرح برادر اسلامی ملک ترکی میں بھی کورونا وائرس نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے
مزید پڑھ »