ملک بھر میں صحافیوں نے پی ایف یو جے کی کال پر پیکا قانون کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے اور احتجاجی مظاہرے کیے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مرکزی بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ تحریک آزادی صحافت کا آغاز ہو چکا ہے جو اسی طرح جاری رہے گی جیسے جنرل ضیا کے دور میں تین سال تک مزاحمت کی گئی تھی۔
پی ایف یو جے کی کال پر ملک بھر میں پیکا قانون کے خلاف صحافیوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے اور احتجاج ی مظاہرے کیے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مرکزی بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ تحریک آزادی صحافت کا آغاز ہو چکا ہے جو اسی طرح جاری رہے گی جیسے جنرل ضیا کے دور میں تین سال تک مزاحمت کی گئی تھی۔ سینئر صحافی ناصر زیدی، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، صدر آر آئی یو جے طارق ورک اور دیگر نے کہا کہ میڈیا پر کنٹرول کی ہر کوشش کے خلاف مزاحمت کی جائے گی۔
لاہور پریس کلب میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں انسانی حقوق کمیشن، پنجاب اسمبلی پریس گیلری ، ایسوسی آف فوٹو جرنلسٹس، وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے. پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسٹیک ہولڈر سے مذاکرات نہ کیے تو پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیں گے جبکہ تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کل احتجاجی کیمپ کے آخری روز کیا جائے گا۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر نعیم حنیف ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی، سینئر نائب صدر یوسف عباسی، لاہور پریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد، انسانی حقوق کمیشن کے وائس چیئرمین راجہ اشرف، ندیم زعیم ، شیر علی خالطی ، پرویز الطاف اور دیگر نے کہا کہ آزادی اظہار کی راہ میں رکاوٹ قبول نہیں کریں گے
پیکا قانون صحافیوں بھوک ہڑتالی کیمپ احتجاج پی ایف یو جے آزادی صحافت
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ایف یو جے صحافیوں نے حکومت کے پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک ہڑتالی کا اعلانصدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے حکومت کے متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر کے پریس کلبز کے باہر 12 سے 14 فروری تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگوانے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
پی ایف یو جے کا پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ کا اعلانصدر پی ایف یو جے نے حکومت کے متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں صحافیوں کی طرف سے دو روز کی علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ کیمپ 12 سے 14 فروری تک ملک بھر کے پریس کلبز کے سامنے لگائے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
ملک بھر میں صحافیوں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گےصدر پی ایف یو جے صحافیوں نے حکومت کے متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک دو روز کی علامتی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالے قانون پیکا کیخلاف پی ایف یو جے کی تحریک کے اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جس کے تحت کل سے ملک بھر میں صحافیوں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
ملک بھر میں صحافیوں کا بھوک ہڑتالی کیمپ 12 سے 14 فروری تکپی ایف یو جے نے حکومت کے متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک دو روز کی علامتی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور ملک بھر کے پریس کلبوں کے باہر 12 سے 14 فروری تک بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
پی ایف یو جے نے نئے پیکا ترمیمی بل کو دھوکا قرار دے دیاترامیم میڈیا، سوشل میڈیا اور صحافتی برادری کو دبانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے، پی ایف یو جے
مزید پڑھ »
پی ایف یو جے نے پیکا ترمیمی ایکٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاپیکا ترمیمی ایکٹ غیر آئینی و غیر قانونی ہونے کے ساتھ آزادی صحافت پر حملہ ہے، درخواست میں مؤقف
مزید پڑھ »