صدرمملکت کا چائلڈ لیبرکے حوالے سے عالمی دن پر پیغام مزید تفصیلات ⬇️ ChildLabourDay Children ChildLabour Pakistan PresidentofPakistan ArifAlvi ChildCare PresOfPakistan ArifAlvi
انصاف کے فروغ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی یقینی بنا کر چائلڈ لیبر کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار بچوں کی مشقت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن چائلڈ لیبر کے خاتمے اور اس بارے آگاہی پیدا کرنے کے لیے منایا جارہا ہے، بچوں کی مشقت عالمی سطح پر درپیش ایک بڑا چیلنج ہے، اقوامِ متحدہ کے مطابق دنیا میں تقریبا 16 کروڑ بچے مشقت پر مجبور اور ہر 10 میں سے ایک بچہ مزدوری کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ...
اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی یقینی بنا کر چائلڈ لیبر کو ختم کیا جاسکتا ہے، غربت کی وجہ سے کم عمری میں ہی بچے مشقت کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چائلڈ لیبر کی وجہ سے بچے اپنے بچپن ، تعلیم اور صحت سے محروم ہوجاتے ہیں، پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 27 ملین بچے سکول نہیں جاتے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے قوانین موجود ہیں جن کے تحت بچوں سے مشقت لینے پر پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی مشقت کی حوصلہ شکنی اور انہیں تعلیم کی جانب...