یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ کے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے دیے گئے بیان پر روس کا ردعمل سامنے آگیا۔ DailyJang
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پیوٹن محسوس کر رہے ہیں کہ ہم ان کے قریب پہنچ رہے ہیں لیکن انہیں ڈر ہے کہ ان کو اپنے ہی لوگ قتل کردیں گے۔
رپورٹس کے مطابق یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ کے بیان کے بعد روس کے صدارتی محل کریملین کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری سیکیورٹی سروسز جانتی ہیں کہ وہ کیا کر رہی ہیں۔ ترجمان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ کا انٹرویو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یوکرین میں آپریشن کا آغاز کرنا روس کا حق تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد حکومت اپنی دہشت گردانہ خواہشات کے بارے میں بات کر رہی ہے، خصوصی فوجی آپریشن جائز سے زیادہ اور ضرورت سے زیادہ ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی صدر کو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان گرفتارامریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان وائٹ ہاؤس کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو بھارتی نژاد
مزید پڑھ »
نوازالدین صدیقی کے ڈپریشن کے بارے میں خیالات پر ساتھی اداکار کا ردِعملبالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کا ڈپریشن کے بارے میں دلچسپ بیان اداکار گلشن دیویا کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا۔
مزید پڑھ »
لاہور: پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے نجی اسکول اور ہم سائے کے گھر تلاشیلاہور پولیس اور اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر، سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔
مزید پڑھ »