انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں بارش ہونے کی صورت میں صرف فائنل اور سیمی فائنل میچز کیلئے ریزرو ڈے موجود ہوگا۔بھارت کی میزبانی میں کھیلے
جانے ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن کے آغاز میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ ایسے میں ورلڈکپ میں شامل تمام ٹیمیں وارم اپ میچز میں پریکٹس کرنے کے بعد میگا ایونٹ کیلئے تیار ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی رینکنگز میں دوسری جبکہ بھارتی ٹیم پہلی پوزیشن کے ساتھ ورلڈکپ میں داخل ہورہی ہے۔ سب سے زیادہ 5 مرتبہ ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے والی آسٹریلین ٹیم تیسرے نمبر کے ساتھ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔آئی سی سی میگا ایونٹ کے دوران کچھ میچز میں بارش کے امکانات بھی...
ہیں۔ بھارتی شہر گواہٹی اور کیرالا میں شیڈول میزبان ٹیم کے دونوں میچز مکمل بارش کی نظر ہوگئے تھے۔آئی سی سی قوانین کے مطابق ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج میچز بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو برابر پوائنٹس ملیں گے۔ بارش ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے صرف دو سیمی فائنلز اور فائنل میچ کیلئے رکھا گیا ہے۔میگا ایونٹ کا آغاز کل سے بھارت میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ کے ساتھ ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کی مقبولیت، ون ڈے کو صرف ورلڈکپ تک محدود کرنے کی تجویزمزید پڑھیں
مزید پڑھ »
ایشین گیمز، پاکستان شاہینز کا میڈل کی جانب ایک اور قدم، سیمی فائنل میں رسائیمزید پڑھیں
مزید پڑھ »
آئی سی سی کیپٹنز ڈے بابراعظم کی پرائیویٹ طیارے میں سوار ہو کر جاتے ہوئے کی ویڈیو سامنے آ گئیحیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی کیپٹنز ڈے میں شرکت کیلئے خصوصی طیارے میں حیدرآباد سے احمد آبادپہنچے ، جس کی ویڈیو سوشل
مزید پڑھ »
ویویک اوبرائے سے فراڈ کرنے والا سابق بزنس پارٹنر گرفتارسنجے ساہا پر الزام ہے کہ اس نے بزنس کے نام پر اداکار سے ڈیڑھ کروڑ کی رقم بٹوری اور اسے ذاتی کاموں کیلئے استعمال کیا
مزید پڑھ »
ٹک ٹاک نے بھی ماہانہ فیس پروگرام متعارف کروانے کی تیاری پکڑ لی مہینے کے کتنے پیسے دینے ہوں گے ؟ جانیےلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹویٹر ، فیس بک اور انسٹاگرام کے بعداب ٹک ٹاک نے بھی ماہانہ فیس پر مبنی پروگرام صارفین کیلئے متعارف کروانے کی تیاری پکڑ لی ہے ۔نجی
مزید پڑھ »