صوبے میں 10 ہزار بستروں کے آئیسولیشن مراکز بنانے کا فیصلہ تفصیلات جانئے: DailyJang
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پورے صوبے میں دس ہزار بستروں کے آئیسولیشن مراکز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹنڈو الہ یار اسپتال کی عمارت میں بھی فیلڈ آئیسولیشن اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کراچی میں اس وقت 1200 بستروں کا فیلڈ آئیسولیشن ایکسپو سینٹر میں قائم ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے کل سکھر کا دورہ کیا، شہر میں جراثیم کش اسپرے بھی کروایا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز، تعلقہ ہیڈکواٹرز اور چھوٹے چھوٹے شہروں میں اسپرے کرانے کیلئے صوبائی وزیر بلدیات کو ہدایت کر دی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی آئی سی عملے کے 10 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیقپی آئی سی عملے کے 10 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق CoronaVirusPakistan SamaaTV
مزید پڑھ »