CMSindh Coronavirus
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 86 کیسز رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد بارہ سو چودہ ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کی صورت حال سے متعلق ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے چوبیس گھنٹوں میں 586 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے چھیاسی مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1214 ہوگئی ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 358 ہے جو کُل مریضوں کا 30 فیصد ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا جو میرے بہنوئی تھے جبکہ سندھ میں اب تک کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہوچکی ہے۔
ساتھ ہی وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میرے بہنوئی مہدی شاہ کورونا کے خلاف جنگ جیت گئے تھے،ان کے ٹیسٹ منفی آئے تھے،انہیں کورونا مریض ڈکلیئر نہیں کیا گیا پھربھی ان کی تدفین احتیاطی تدابیر کے تحت ہوگی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہری حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کر کے کورونا کو شکست دیں، ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں، اپنی اپنے خاندان اور دوستوں کی زندگی کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس: سندھ میں شب برأت پر قبرستانوں میں جانے پر بھی پابندی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس ؛ امریکا میں ایک دن میں 1800 سے زائد ہلاکتیں - ایکسپریس اردوکورونا وائرس سے صرف نیویارک میں ایک دن میں 808 ہلاکتیں ہوئیں
مزید پڑھ »
پنجاب بھر میں اب تک 2279افراد میں کورونا وائرس کی تصدیقپنجاب کے کن شہروں میں کتنے کیسز رپورٹ ہوئےَ؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates CoronaVirusPakistan
مزید پڑھ »
سندھ میں مزید 86 افراد کورونا وائرس میں مبتلا، مجموعی تعداد 1214 ہوگئیکراچی : وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہا کہ صوبے میں مزید 86 افراد کورونا میں مبتلا افراد پائے گئے ، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1214ہوگئی
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 4689، سندھ میں 12 سے 3 تک مکمل لاک ڈاؤن، تقریبا نصف متاثرین میں کورونا وائرس کی مقامی منتقلی - BBC Urduپاکستان میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 264 نئے مریض سامنے آنے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ساڑھے چار ہزار سے بڑھ گئی ہے جن میں سے آدھے مقامی منتقلی کے کیسز ہیں۔ وبا سے ہلاک والوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھ »