صوبے میں کاروباری سرگرمیاں اکتیس مئی تک جاری رہیں گی، سندھ حکومت

پاکستان خبریں خبریں

صوبے میں کاروباری سرگرمیاں اکتیس مئی تک جاری رہیں گی، سندھ حکومت
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

صوبے میں کاروباری سرگرمیاں اکتیس مئی تک جاری رہیں گی، سندھ حکومت مکمل تفصیل جانیے:RoznamaDunya DunyaUpdates

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں لاک ڈاؤن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاجروں نے کاروباری سرگرمیوں کے اوقات بڑھانے کی تجویز دی۔ انہوں نے شاپنگ پلازے اور مارکیٹیں رات آٹھ بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس میں ڈائن ان کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

تاجروں نے موقف اختیار کیا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کریں گے۔ صنعتکاروں نے بھی تمام صنعتوں اور پیداواری یونٹس کو کام کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے تاجروں کی تجویز پر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کاروبار کی اجازت دینے کا عندیہ دیا جبکہ ریسٹورنٹس کے لیے ٹیک اوے، ہوم ڈیلیوری کے اوقات رات 11 بجے تک کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دلایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے اجلاس میں تاجروں کی تجاویز رکھیں گے۔ حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کے ساتھ اجلاس میں ہوگا۔ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بیان جاری کیا کہ سپریم کورٹ نے 18 مئی کو ہدایات دی تھیں کہ کاروباری سرگرمیاں 31 مئی تک بغیر رکاوٹ تسلسل سے جاری رہیں گی، اس سے پہلے وفاقی حکومت این سی سی کا اجلاس کرے گی جس میں لاک ڈاؤن سے متعلق صوبوں کی مشاورت سے فیصلے ہونگے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

roznamadunya /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

صوبے میں کاروباری سرگرمیاں اکتیس مئی تک جاری رہیں گی، سندھ حکومتصوبے میں کاروباری سرگرمیاں اکتیس مئی تک جاری رہیں گی، سندھ حکومتکراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں کاروباری سرگرمیاں اکتیس مئی تک بغیر رکاوٹ جاری رہیں گی۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات میں تاجروں نے شاپنگ پلازہ اور مارکیٹس رات آٹھ بجے تک کھولنے کی تجویز دی ہے۔
مزید پڑھ »

ایمرجنسی کیش جیسا کوئی پروگرام اب تک ملک میں نہیں آیا تھا، اجمل وزیرایمرجنسی کیش جیسا کوئی پروگرام اب تک ملک میں نہیں آیا تھا، اجمل وزیرپشاور : صوبائی وزیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ صورتحال دیکھتے ہوئے سختیاں کر رہے ہیں، نئے ایس او پیز کے تحت کے پی میں 5بجے دکانیں بند ہوجائیں گی۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-18 13:17:59