طیارہ حادثے کی تحقیقات کب مکمل ہوں گی؟

پاکستان خبریں خبریں

طیارہ حادثے کی تحقیقات کب مکمل ہوں گی؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 70 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 63%

طیارہ حادثے کی تحقیقات کب مکمل ہوں گی؟ ARYNewsUrdu PIA PK8303 PlaneCrash

اے آر وائی نیوز کے مطابق فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، ذرایع کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم اتوار کو اپنی تحقیقات مکمل کر لے گی، جس کے بعد 11 رکنی فرانسیسی ماہرین کی خصوصی ٹیم پیر کو پیرس روانہ ہو جائے گی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ فرانسیسی ٹیم بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر ڈی کوڈ کرنے کے لیے اپنے ساتھ لے جائے گی، ٹیم کو لے جانے کے لیے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سی اے اے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے اجازت نامہ جاری کر دیا۔ خالی طیارہ 31 مئی کی رات کو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے گا، فرانسیسی ٹیم 6 روزہ دورہ مکمل کر کے یکم جون کو پیرس روانہ ہوگی۔ گزشتہ روز فرانسیسی ایئر بس ماہرین نے جائے حادثہ سے ملبے کے نیچے دبے کاک پٹ وائس ریکارڈر بھی برآمد کر لیا تھا۔ذرایع کے مطابق فرانسیسی ٹیم کاک پٹ وائس ریکارڈر کی ایک ہفتے میں ڈی کوڈنگ کرے گی، کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کے درمیان گفتگو پر خصوصی توجہ دی جائے گی، ڈی کوڈنگ سے پرواز کی اونچائی، رفتار، لینڈنگ گیئر اور فلیپ کی معلومات حاصل ہوں گی، یہ ٹیم ڈی کوڈنگ کے بعد معلومات...

دریں اثنا، آج پانچویں دن بھی فرانسیسی ماہرین نے جائے حادثہ سے اہم شواہد اکھٹے کیے، ٹیم نے جائے حادثہ کا فضائی جائزہ بھی لیا، اور ہائی ریزولیشن کیمروں کی مدد سے جائے حادثہ کی ویڈیو بنائی گئی، ماہرین نے رن وے کا بھی فضائی معائنہ کیا، ٹیک آف پوائنٹ سے لینڈنگ پوائنٹ تک کی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے کراچی حادثے سمیت ملک میں ہونے والے گزشتہ طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹس بھی پبلک کرنے کا حکم دیا تھا، جنید جمشید طیارہ حادثے کی رپورٹ بھی جولائی میں پبلک کی جائے گی، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جن کے پیارے جاں بحق ہوئے ان کو وجوہ جاننے کا حق ہے، رپورٹ پبلک ہوں گی تو آیندہ مؤثر اقدامات ہو سکیں گے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم کی طیارہ حادثہ کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ہدایتوزیراعظم کی طیارہ حادثہ کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ہدایتوزیراعظم کی طیارہ حادثہ کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت pid_gov ImranKhanPTI
مزید پڑھ »

طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تیسرے روز بھی موجودطیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تیسرے روز بھی موجودطیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تیسرے روز بھی موجود تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

طیارہ حادثہ:وزیراعظم کی تحقیقات جلد مکمل کرنیکی ہدایت،تمام رپورٹس پبلک کرنیکا حکمطیارہ حادثہ:وزیراعظم کی تحقیقات جلد مکمل کرنیکی ہدایت،تمام رپورٹس پبلک کرنیکا حکم
مزید پڑھ »

پی آئی اے، سی اے اے نے طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردیپی آئی اے، سی اے اے نے طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردیپی آئی اے، سی اے اے نے طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

طیارہ حادثے میں شہید پولانی فیملی کی میتیں ورثا کے حوالے | Abb Takk Newsطیارہ حادثے میں شہید پولانی فیملی کی میتیں ورثا کے حوالے | Abb Takk News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-27 04:22:44