کراچی(ویب ڈیسک) ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہاہے
، ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 8303 کو لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آیا اور طیارہ 2 بجکر 37 منٹ پر تباہ ہوگیا۔ ترجمان نے بتایا کہ طیارہ زیادہ پرانا نہیں تھا اور اس کی عمر تقریباً 10 سے 11 سال تھی اور طیارہ مکمل مینٹین تھا لہٰذا تکنیکی خرابی کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔جہاز کے پائلٹ اور ٹریفک کنٹرول ٹاور کے درمیان آخری رابطے کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی جس میں طیارے کے پائلٹ نے ایک انجن فیل ہونےکی اطلاع دی اور مے ڈے مے ڈے کی کال دی تھی جس پر پائلٹ کو بتایا گیا کہ طیارے کی لینڈنگ کے لیے دو رن وے دستیاب ہیں جس کے بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز آبادی پر گر گیا۔پی آئی اے نے حادثے کا شکار طیارے کے مسافروں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق مسافروں میں 51 مرد ،31 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں۔طیارے میں سینئر صحافی اور چینل 24 کے پروگرامنگ ڈائریکٹر انصار نقوی بھی سوار تھے جب کہ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعودکا نام بھی طیارےکےمسافروں کی فہرست میں شامل ہے۔بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کے حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہنے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے کپتان کا نام سجاد گل ہے جب کہ عملے میں عثمان اعظم ، فرید احمد، عبدالقیوم اشرف ، ملک عرفان رفیق، عاصمہ اور مدیحہ ارم شامل ہیں، عملے کے اراکین کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔ لا ک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے کورونا وباء کے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے: میر ضیاء اللہ لانگوحادثے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ بھی پہنچ چکا ہے اور شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے گئے۔جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور جہاز کے ملبے سے ایک 5 سالہ بچے اور ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ رش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے طیارہ حادثے کے بعد کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی اور ہدایت کی ہےکہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی تاخیرنہ کی جائے۔.
، ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 8303 کو لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آیا اور طیارہ 2 بجکر 37 منٹ پر تباہ ہوگیا۔ ترجمان نے بتایا کہ طیارہ زیادہ پرانا نہیں تھا اور اس کی عمر تقریباً 10 سے 11 سال تھی اور طیارہ مکمل مینٹین تھا لہٰذا تکنیکی خرابی کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔جہاز کے پائلٹ اور ٹریفک کنٹرول ٹاور کے درمیان آخری رابطے کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی جس میں طیارے کے پائلٹ نے ایک انجن فیل ہونےکی اطلاع دی اور مے ڈے مے ڈے کی کال دی تھی جس پر پائلٹ کو بتایا گیا کہ طیارے کی لینڈنگ کے لیے دو رن وے دستیاب ہیں جس کے بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز آبادی پر گر گیا۔پی آئی اے نے حادثے کا شکار طیارے کے مسافروں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق مسافروں میں 51 مرد ،31 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں۔طیارے میں سینئر صحافی اور چینل 24 کے پروگرامنگ ڈائریکٹر انصار نقوی بھی سوار تھے جب کہ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعودکا نام بھی طیارےکےمسافروں کی فہرست میں شامل ہے۔بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کے حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہنے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے کپتان کا نام سجاد گل ہے جب کہ عملے میں عثمان اعظم ، فرید احمد، عبدالقیوم اشرف ، ملک عرفان رفیق، عاصمہ اور مدیحہ ارم شامل ہیں، عملے کے اراکین کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔ لا ک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے کورونا وباء کے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے: میر ضیاء اللہ لانگوحادثے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ بھی پہنچ چکا ہے اور شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے گئے۔جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور جہاز کے ملبے سے ایک 5 سالہ بچے اور ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ رش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے طیارہ حادثے کے بعد کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی اور ہدایت کی ہےکہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی تاخیرنہ کی جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News: آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جمال خاشقجی کے بیٹوں کا اپنے والد کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلانسعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے اعلان کیا ہے کہ جس نے بھی ان کے والد کو قتل کیا ، وہ اسے معاف کرتے ہیں۔جعمے کی صبح ایک ٹویٹ میں خاشقجی کے بیٹے
مزید پڑھ »
کراچی ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گرکرتباہکراچی ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گرکرتباہ Karachi Airport PIA PlaneCrash CAA ResidentialArea pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK
مزید پڑھ »
’کراچی ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کا مسافر طیارہ آبادی پر گر کر تباہ‘پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پی آئی اے کا ایک مسافر طیارہ لینڈنگ سے قبل گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی پرواز لاہور سے کراچی آ رہی تھی اور اس پر 107 افراد سوار تھے۔
مزید پڑھ »
قومی کھلاڑیوں کا طیارہ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارلاہور: (دنیا نیوز) سابق کپتان وسیم اکرم، شعیب ملک، شاہد آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں نے طیارہ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کیا ہے۔
مزید پڑھ »
