طیارہ حادثہ کیس: شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی شروع

پاکستان خبریں خبریں

طیارہ حادثہ کیس: شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی شروع
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

طیارہ حادثہ کیس میں شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے، پہلے مرحلے میں 36 افراد کو معاوضہ ادا کر دیا گیا۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PK8303 PIA PlaneCrash

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 36 افراد کو 10 لاکھ فی کس معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے، بقیہ مسافروں کے ورثا کو بھی ایک دو دن میں معاوضہ ادا کر دیا جائے گا۔

لواحقین کی 15 فیملیز نے فی الوقت معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہے، انشورنس کی مد میں لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے بھی ادا کیے جائیں گے، اس سلسلے میں 97 مسافروں میں سے57 افراد کی فہرست تیار کی گئی تھی۔خیال رہے کہ معاوضہ طیارے میں شہید ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو ادا کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں پی آئی اے کے تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے سے غیر ملکی کرنسی سمیت کروڑوں روپے برآمد ہوئے تھے، ملبے سے ملنے والے 3 کروڑ روپے رینجرز نے پی آئی اے حکام کے حوالے کر دیے تھے، ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں کے لواحقین آئے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ ان کی رقم ہے، جس کے بعد قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 22 مئی کو کراچی ایئر پورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں آبادی پر پی آئی اے کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 97 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے، جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

طیارہ حادثہ:ایک اور مسافر کی شناخت ہوگئی | Abb Takk Newsطیارہ حادثہ:ایک اور مسافر کی شناخت ہوگئی | Abb Takk News
مزید پڑھ »

طیارہ حادثہ: غیر ملکی ٹیم ملبے اور آلات کے نمونے لے گیطیارہ حادثہ: غیر ملکی ٹیم ملبے اور آلات کے نمونے لے گیکراچی میں پیش آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کرنے والی ایئر بس کمپنی کی غیر ملکی ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی۔
مزید پڑھ »

طیارہ حادثہ؛ فرانسیسی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیےطیارہ حادثہ؛ فرانسیسی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیےکراچی(ویب ڈیسک) ایئر بس کی 11 رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے اہم تصاویر اور وڈیو کی شکل میں شواہد اکٹھے کئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق
مزید پڑھ »

پی آئی اے طیارہ حادثہ، مزید 4 افراد کی شناخت ہو گئیپی آئی اے طیارہ حادثہ، مزید 4 افراد کی شناخت ہو گئیپی آئی اے طیارہ حادثے کے شہدا کی شناخت کا عمل جاری ہے، یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے مزید 4 افراد کی شناخت کر لی۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-27 04:57:49