لاہور: (دنیا نیوز) کراچی طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی نے پی آئی اے انکوائری کو مسترد کر دیا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے سجاد گل کے اہلخانہ کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد شرور عید کے دوسرے روز شہید کیپٹن پائلٹ سجاد گل کے گھر پہنچے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر شہید پائلٹ کے والد گل محمد بھٹی پی آئی اے حکام پر برس پڑے اور کہا کہ حکام نااہل اور نالائق ہیں، تحقیقات کرا کے خود ہی لیک کراتے ہیں، جسے مسترد کرتے ہیں۔ گل محمد بھٹی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں۔ جب تک بلیک باکس کی رپورٹ نہیں آ جاتی، کسی رپورٹ پر اعتبار نہیں کریں گے۔ اس موقع پر چودھری سرور نے کہا کہ تحقیقات غیر جانبدار ہوں گی، کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ بلیک باکس کی ریکارڈنگ خاندان کو فراہم کریں گے۔ انہوں نے سجاد گل شہید کے اہلخانہ کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکا : کرونا کے شکار حجام نے 91 افراد کو کرونا کا مریض بنادیاامریکا میں کرونا سے متاثرہ حجام نے 91 افراد میں مہلک ترین کووڈ 19 وائرس منتقل کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہلک ترین کرونا وائرس کے باعث
مزید پڑھ »
ہانگ کانگ کے معاملات میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہم ۔۔۔چین نے دوٹوک اعلان کردیابیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی حکومت قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ اور ہانگ کانگ کے معاملات میں
مزید پڑھ »
کیپٹن سجاد کے لواحقین کو اُن کے ‘بیج‘ کی تلاشکیپٹن سجاد کے لواحقین کو اُن کے ‘بیج‘ کی تلاش تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
شوبز ستاروں نے عید الفطر طیارہ حادثے کے متاثرین کے نام کردی - ایکسپریس اردوآئیں سب ملکر اللہ کی رحمت طلب کرتے ہیں اور اپنی خوشی کیلیے دعا کرتے ہیں، ہمایوں سعید
مزید پڑھ »
صدر مملکت اور وزیراعظم کے عید کے موقع پر قوم کے نام تہنیتی پیغامات
مزید پڑھ »