عالمی بینک کی قرضوں کے مؤثر انتظام کیلیے پاکستان کو تکنیکی معاونت کی پیشکش

پاکستان خبریں خبریں

عالمی بینک کی قرضوں کے مؤثر انتظام کیلیے پاکستان کو تکنیکی معاونت کی پیشکش
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 53%

ورلڈ بینک کی اہم شعبوں میں اصلاحات کے لیے پاکستان کو اپنی مکمل معاونت فراہم کرنیکی یقین دہانی

عالمی بینک نے پاکستان کو بجٹ سازی کے عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، عوامی مالیاتی انتظام میں شفافیت اور احتساب کے فروغ اور قرضوں کے مؤثر انتظام کے لیے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نائجی بن حسین نے اپنی ٹیم کے ساتھ منگل کو خزانہ ڈویژن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں عالمی بینک کی مالی اور تکنیکی معاونت کو سراہتے ہوئے حکومت کے مالیاتی نظم و ضبط، پائیدار ترقی اور وسائل کے مؤثر استعمال کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

عالمی بینک کی ٹیم نے بجٹ سازی کے عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، عوامی مالیاتی انتظام میں شفافیت اور احتساب کے فروغ اور قرضوں کے مؤثر انتظام کے لیے تکنیکی معاونت کی پیشکش بھی کی۔ اس دوران زرعی آمدنی ٹیکس کے نظام، جی ایس ٹی کی ہم آہنگی اور قومی ٹیکس کونسل کے فعال کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات



Render Time: 2025-02-21 00:21:45