لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی سطح پر سونے سستا ہونے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا دو امریکی ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1 ہزار 806 امریکی ڈالر ہو گئی۔
اُدھر بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں سونا 50 روپے مہنگا ہونے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 350 روپے ہو گیا۔ دریں اثنا دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 43 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 93 ہزار 707 روپے ہو گئی ہے۔
مزید برآں چاندی کی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں استحکام رہا جس کے بعد فی تولہ کی قیمت 1100 روپے اور دس گرام کی قیمت 943.07 روپے پر برقرار ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عالمی منڈی سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی - Business - Aaj.tv
مزید پڑھ »
ایرن میں پرسرار دھماکے اور آگ: تازہ واقعے میں سات کشتیوں میں آگ لگ گئیایران کے جنوب میں بوشہر کی بندرگاہ میں کھڑی کم از کم سات کشتیوں میں پراسرار طور پر آگ بڑھک اٹھی اور آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں ایران کی کئی حساس اور دفاعی نوعیت کی تنصیبات میں اس طرح کی آگ لگنے کے پراسرار واقعات ہیش آچکے ہیں۔
مزید پڑھ »
عالمی وبا : دنیا بھر میں متاثرہ افراد تعدادایک کروڑ 36لاکھ سےتجاوزکرگئیعالمی وبا : دنیا بھر میں متاثرہ افراد تعدادایک کروڑ 36لاکھ سےتجاوزکرگئی CoronaVirus Pandemic InfectiousDisease DeadlyVirusd SpreadRapidly People Killed Infected Worldwide
مزید پڑھ »