عامر خان کو ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا خطاب کس اداکارہ نے دیا؟

پاکستان خبریں خبریں

عامر خان کو ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا خطاب کس اداکارہ نے دیا؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 63%

ممبئی: بالی ووڈ میں ’مسٹر پرفیکشنسٹ ‘کے نام سے جانے جانے والے اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں یہ خطاب ایک معروف اداکارہ نے دیا تھا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان پہلی بار مشہور کامیڈین کپل شرما کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، انہوں نے شو میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

شو کے دوران اداکار عامر خان نے انکشاف کیا کہ یہ جو ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا لیبل لگا اس کی ذمہ دار صرف و صرف ایک خاتون ہیں اور وہ شبانہ اعظمی جی ہے۔عامر خان نے مزید کہا کہ جس وقت میں سینما میں نیا نیا آیا تھا تو اس وقت میں فلم ’دل‘ کی شوٹنگ کر رہا تھا، اسی دوران ایک دن فلم کے ڈائریکٹر اندر کمار، میں اور شبانہ اعظمی جی کیمرہ مین بابا اعظمی کے گھر موجود تھے، بابا اعظمی ٹاپ کے کیمرہ مین تھے، ہم اکثر ان کے گھر جایا کرتے...

عامر خان نے کہا کہ ایک دن ہم ہمیشہ کی طرح فلموں کے بارے میں گفتگو میں مصروف تھے، گفتگو بہت گہری ہوگئی ، اسی دوران شبانہ جی چائے لے آئیں اور مجھ سے پوچھنے لگیں کہ عامر آپ شکر کتنی لو گے؟ عامر خان نے کہا کہ میں بحث میں اتنا کھو گیا تھا کہ مجھے احساس نہیں ہوا کہ وہ کیا پوچھ رہی ہیں، میں نے مڑ کر ان کی طرف دیکھا، سوال سمجھنے اور جواب دینے میں مجھے 5 سیکنڈ لگے، پھر میں نے پوچھا گلاس کتنا بڑا ہے؟ جس کے بعد انہوں نے مجھے کپ دکھایا، میں ابھی تک اس بحث میں ہی کھویا ہوا تھا ، پھر میں نے پوچھا چمچہ کتنا بڑا ہے، انہوں نے مجھے چمچہ دکھایا اور پھر میں نے کہا ایک چمچ۔

عامر خان کے مطابق شبانہ اعظمی نے یہ کہانی ہر جگہ سنائی، انہوں نے ہر ایک سے کہا کہ اگر آپ اس سے پوچھیں کہ چینی کتنی لیں گے؟، تو وہ آپ سے کپ اور چمچ کا سائز پوچھے گا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سابقہ اہلیہ رینا دتہ نے تھپڑ مارا تھا: برسوں بعد عامر خان کا انکشافسابقہ اہلیہ رینا دتہ نے تھپڑ مارا تھا: برسوں بعد عامر خان کا انکشافممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار المعروف ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے اپنی پہلی سابقہ اہلیہ رینا دتہ سے انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔
مزید پڑھ »

عامر خان کو ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا خطاب کس نے اور کس وجہ سے دیا؟ اداکار کا انکشافعامر خان کو ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا خطاب کس نے اور کس وجہ سے دیا؟ اداکار کا انکشافیہ لیبل جو مجھے 'پرفیکشنسٹ' ہونے کا دیا گیا ہے، اس کی ذمہ دار صرف ایک خاتون ہیں: اداکار کی گفتگو
مزید پڑھ »

عامر خان کے مداحوں کیلیے خوش خبری؛ مسٹر پرفیکشنسٹ نے کمر کس لیعامر خان کے مداحوں کیلیے خوش خبری؛ مسٹر پرفیکشنسٹ نے کمر کس لیعامر کی نئی فلم ایسے بچوں کی کہانی ہے جو کسی بیماری یا کمی کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں
مزید پڑھ »

عامر خان پر مخصوص سیاسی جماعت کو پروموٹ کرنے کا الزام لگ گیاعامر خان پر مخصوص سیاسی جماعت کو پروموٹ کرنے کا الزام لگ گیاممبئی: بھارت میں لوک سبھا انتخابات شروع ہونے سے چند روز قبل بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان پر مخصوص سیاسی جماعت کو پروموٹ
مزید پڑھ »

ٹی20 ورلڈکپ؛ بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیاٹی20 ورلڈکپ؛ بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیاسابق کرکٹر نے اپنے اسکواڈ میں محمد حارث اور عامر جمال کو موقع دیا
مزید پڑھ »

ایران کے سالانہ فوجی دن پر تہران میں فوجی پریڈ ، جدید ڈرونز اور میزائلوں کی نمائشایران کے سالانہ فوجی دن پر تہران میں فوجی پریڈ ، جدید ڈرونز اور میزائلوں کی نمائشایرانی حملے نے اسرائیل کے مضبوط سمجھے جانے والے تسلط کو توڑ دیا اور صیہونی حکومت کے ناقابل تسخیر حصار کو چکنا چور کردیا: ایرانی صدر کا سالانہ فوجی پریڈ سے خطاب
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-24 07:24:43