عدالتی حکم کے باوجود بیان بازی کرنے پر سنتھیا رچی کو توہین عدالت کا نوٹس، نئی مشکل میں پھنس گئیں
ڈی رچی کو 13 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیا جبکہ سنتھیا کےخلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ناصر جاوید رانا نے رحمان ملک کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔رحمان ملک کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا کہ عدالت نے 29 جون کو سنتھیا رچی کو رحمان ملک کے خلاف بیان بازی نہ کرنے اور ہتک عزت کا کوئی مواد شائع نہ کرنے کا حکم دیا تھا مگر اس پر عمل کرنے کے بجائے سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا پر بیان بازی جاری رکھی۔اس پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر سنتھیا رچی کو بذات خود یا وکیل کے ذریعے 13 جولائی کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ...
دوسری طرف اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے ایک شہری ندیم مغل کی امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا جا سکا جس پر عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔سنتھیا ڈی رچی بھی اپنے وکیل عمران فیروز ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت اس سے قبل پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی کی مقدمہ اندراج کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو انکوائری کے بعد قانون کے مطابق کارروائی اور اگر کیس بنتا ہو تو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے چکی ہے۔سنتھیا رچی نے مقدمہ اندراج کی درخواست منظور کرنے کے عدالتی فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جسے مسترد کر دیا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس کے پیش نظرملکی ائرپورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندیکورونا وائرس کے پیش نظرملکی ائرپورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی Coronavirus COVID19Pakistan Airports PassengersProtocol Banned pid_gov Official_PIA official_pcaa CAAPakistan GSKhan_Official MoIB_Official zfrmrza
مزید پڑھ »
لاک ڈاؤن کے دوران کھانا نہ ملنے پر بندروں کے انسانوں پر حملےبنکاک: (ویب ڈیسک)تھائی لینڈ میں لاک ڈاؤن کے باعث ہزاروں بندروں نے بھوک سے تڑپنے کے بعد انسانوں پر حملے شروع کر دیئے۔
مزید پڑھ »
کورونا کے پھیلاؤ پر امریکی صدر ٹرمپ پھر چین پر برہمڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں جب جب کورونا سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو مجھے چین پر شدید غصہ آتا ہے۔
مزید پڑھ »
میکسیکو میں نشے کے عادی افراد کے بحالی مرکز پر فائرنگ، 24 افراد ہلاکمیکسیکو میں فائرنگ،24 افراد ہلاک، 7 زخمی ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
کے پی حکومت کا ہاؤسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے مراعات دینے کا فیصلہ
مزید پڑھ »