Beyond the Breaking News

عدالت کا عید پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرانے کا حکم

پاکستان خبریں خبریں

عدالت کا عید پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرانے کا حکم
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد:   اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید کے موقع پر بانی پاکستان تحریک انصاف اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے عید کے موقع پر اور ہفتے میں ایک دن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات...

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید کے موقع پر بانی پاکستان تحریک انصاف اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے عید کے موقع پر اور ہفتے میں ایک دن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کسی کی نجی پراپرٹی کو سب جیل کیسے قرار دے سکتی ہے۔سٹیٹ کونسل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر ڈائریکٹر لاء نے بنی گالا سب جیل کا دورہ کر کے رپورٹ جاری کر دی ہے.

عدالت نے سٹیٹ کونسل کو رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بنی گالا سب جیل کا دورہ کرنے والی افسر سہولیات سے مطمئن ہوئی ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کی انتظامیہ اور چیف کمشنر کی رپورٹ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب سیاست ہے۔جسٹس میاں گل حسن نے سٹیٹ کونسل سے مکالمے میں کہا کہ 31 جنوری کی سزا کے بعد 141 خواتین داخل ہوئیں، آپ کہتے تھے جیل اوور کراؤڈڈ ہے، آپ کا مطلب ہے کہ بس سیاست ہو، کمیونٹی سمجھتی ہے کہ بنی گالا قید کر کے خیرات دے رہے ہیں. ایک طرف کہا جا رہا ہے کہ جگہ کم قیدی زیادہ ہیں دوسری جانب 141 خواتین داخل ہوگئیں، جب نئی خواتین جیل داخل ہوگئیں تو پھر منتقلی نہ کرنے کا جواز تو ختم ہوگیا۔جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ آپ لوگ عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے. آپ لوگ تلے ہوئے ہیں کہ رول آف لاء کا انڈیکس صفر پر آ جائے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔

GooglePlease follow us on Google to support us
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

Nawaiwaqt_ /  🏆 6. in PK

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پھٹ پڑےپی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پھٹ پڑےاسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا پھٹ پڑے اور کہا فضول کی میڈیاپبلسٹی کے لئے بانی پی ٹی آئی کابرانہیں سوچ سکتا۔
مزید پڑھ »

موجودہ پروگرام : آئی ایم ایف کا ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارموجودہ پروگرام : آئی ایم ایف کا ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہاراسلام آباد : آئی ایم ایف نے موجودہ پروگرام میں ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا ، آج مذاکرات مکمل نہ ہونے پر منگل کو مذاکرات کا مختصر دور ہوگا۔
مزید پڑھ »

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو اسلام آباد کی سیشن کورٹ ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیشی کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ضمانت کی درخواستوں میں سابق...
مزید پڑھ »

’’میں پیشی پر گئی تو پیچھے سے بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا ...اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہاہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسٹبلشمنٹ پر ہو گی ،عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر اڈیالہ جیل پیشی کیلئے آئی تو بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ...
مزید پڑھ »

بشریٰ بی بی کو عمران خان نے کمرہ عدالت میں بات کرنے سے منع کیا لیکن وہ نہ رکیں ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشریٰ بی بی کو عدالت میں بات کرنے سے منع کیا لیکن وہ نہ رکیں تو انہیں بازو سے پکڑ کر پیچھے لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی نے عمران خان کے بات کرنے سے روکنے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بے ضمیر نہیں بلکہ با ضمیر لوگوں سے بات کر رہی ہوں ۔ بشریٰ بی بی کا کہناتھا کہ زندگی اور موت...
مزید پڑھ »

توشہ خانہ کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کر دی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت  کی،چیف...
مزید پڑھ »



Render Time: 2026-07-19 15:17:26