مزید جانیے:
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک نے ایک بار پھر مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر خریدنے پر ایک بار پھر آمادگی ظاہر کی ہے۔
مسک کے وکلا نے ٹوئٹر انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ قانونی جنگ ختم کرکے اس ویب سائٹ کو خریدنے کے لئے سودے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے ٹوئٹر کے ترجمان نے بھی اس خط کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد امریکی حصص بازار میں ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمت میں 22 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ معاہدے پر یوٹرن کے بعد مسک نے ٹوئٹ کیا کہ ٹوئٹر خریدنا ہر چیز کی ایپ بنانے کی جانب سے ایک تیز رفتار قدم ہے۔خیال رہے کہ ایلون مسک 54.20 ڈالر فی حصص پر ٹوئٹر کے تمام شیئرز خریدنا چاہتے ہیں جس کی مجموعی مالیت 44 ارب ڈالر بنتی ہے، اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر سے معاہدہ بھی کیا تھا لیکن اس کے بعد ٹوئٹر پر فرضی اکاؤنٹ کی تعداد کے بارے میں صحیح معلومات نہیں دینے کا الزام لگاکر سودا ختم کردیا تھا۔
ٹیسلا کے بانی کی جانب سے معاہدہ منسوخ کرنے کے بعد ٹوئٹر عدالت میں پہنچ گیا تھا، اس معاملے کی سماعت 17 اکتوبر سے امریکا کی ڈیلاویئر عدالت میں ہونی ہے تاہم مسک نے عدالتی سماعت سے قبل ہی اپنا فیصلہ بدل دیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ارب پتی ایلون مسک کی دوبارہ ٹوئٹرخریدنے سے متعلق خبروں کی تصدیقایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو معاہدے میں طے شدہ رقم 54.20 ڈالر فی شیئر کے حساب سے خریداری کا پیشکش کردی ہے: رپورٹ
مزید پڑھ »
ایلون مسک نے ’سائبر ٹرک‘ کے نئے فیچر سے آگاہ کردیاٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک نے 2023 کے وسط میں لانچ ہونے والے ’سائبر ٹرک‘ کے نئے فیچر سے سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کر دیا۔ DailyJang
مزید پڑھ »
فرانس میں کورونا وائرس کی آٹھویں لہر ایک دن میں 9 ہزار کیسفرانس میں عالمی وباء کورونا وائرس کی آٹھویں لہر کا آغاز ہو گیا ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 9 ہزار نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں کرونا
مزید پڑھ »
نواز شریف کی واپسی کا راستہ صاف ہے، صرف درخواست دینی باقی ہے، مریم نوازجج صاحب ثبوت مانگتے رہے، میرے خلاف ثبوت نہیں ملا، ڈیل کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر قدرت نے زناٹے دار تھپڑ مارا ہے۔ تفصیلات جانیے: MaryamNawaz NawazSharif DailyJang
مزید پڑھ »