عدلیہ کو اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر کہنا چاہیے کہ بس اب بہت ہوگیا، عمر ایوب

پاکستان خبریں خبریں

عدلیہ کو اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر کہنا چاہیے کہ بس اب بہت ہوگیا، عمر ایوب
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 62 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 53%

عمران خان نے پاورفل آدمی کو کچھ لیٹر لکھے جن میں لکھا کہ فوج، عوام کے درمیان خلیج نہیں ہونی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدلیہ کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہیے، عدلیہ کو کہنا چاہیے کہ بس اب بہت ہوگیا، انسداد دہشتگری عدالت کے ججوں کو کھڑے ہونا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی انسان ہو، وہ یہ جانتا ہے کہ 2024 کے الیکشن ریگڈ تھے، ہم نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، نہ کمیشن بنا نہ عدلیہ نے نوٹس لیا، ہماری 74 پیٹیشن میں سے کوئی ایک بھی آگے نہ بڑھ سکی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، حسان نیازی، میاں محمود الرشید سمیت زیر حراست تمام قیدی سیاسی قیدی ہیں، ان سب کو رہا ہونا چاہیے، پاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں ہے، یہاں کوئی سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں ہے۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ بلوچستان میں حالات خراب ہیں، بلوچستان کے 8 اضلاع میں کوئی پاکستان کا جھنڈا نہیں لہرا سکتا، بلوچستان کے ممبران قومی اسمبلی ڈرے ہوئے ہیں، 1971 میں جنرل یحیٰی نے کہا تھا کہ سب ٹھیک ہے اور تب ہی سقوط ڈھاکا ہوا تھا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جو ملک کو جوڑ سکتے تھے انہیں توڑا گیا، 8 فروری کو درندگی کی گئی، پٹن نے ہوشربا رپورٹ جاری کی، سوچ ٹی وی نے الیکشن 2024 سے متعلق شاندار ڈاکیومنٹری بنائی ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کہا گیا باقی عمل خفیہ طور پر ہوگا، فارم 45 کے ساتھ ایک فارم 46 ہوتا ہے جس پر پریزائڈنگ افسر یہ لکھتا ہے کہ کتنے بیلٹس استعمال ہوئے ، کتنے ووٹ ڈلے اور کتنے ضائع ہوئے، الیکشن کمیشن کی ویب سائٹس پر آج بھی فارمز ایسے ملیں گے جہاں فارم 46 اور 45 میں ڈالے گئے ووٹ کچھ اور ہیں اور مجموعی نتیجہ کچھ اور ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ سے آوازوں کو دبایا جارہا ہےاپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ سے آوازوں کو دبایا جارہا ہےاپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت پر پیکا ایکٹ اور پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے متعلق تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ صحافیوں کی آزادی کو دبانے کا ایک طرح کا قانون ہے اور حکومت کو اس پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کو سنبھالنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں اور 9 مئی اور 26 نومبر کے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھ »

بچپن کے کلب میں واپسی؛ اسٹار فٹبالر نیمار رو پڑےبچپن کے کلب میں واپسی؛ اسٹار فٹبالر نیمار رو پڑےہر فٹبالر کو اپنے کلب واپس آنا چاہیے، یہ یادگار لمحہ ہے، نیمار جونئیر
مزید پڑھ »

گووندا کی اہلیہ سنیتا نے شوہر سے علیحدہ رہنے کے بیان پر وضاحت دے دیگووندا کی اہلیہ سنیتا نے شوہر سے علیحدہ رہنے کے بیان پر وضاحت دے دیخواتین اپنے شوہروں کو قابو میں نہیں رکھ سکتیں تو انہیں ’مارنا‘ چاہیے، سنیتا
مزید پڑھ »

وزیرداخلہ کو اپنی باتوں پر شرم آنی چاہیے، اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، جنید اکبروزیرداخلہ کو اپنی باتوں پر شرم آنی چاہیے، اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، جنید اکبروزیرداخلہ کو اپنی باتوں پر شرم آنی چاہیے، ہمارے ورکرز کے ساتھ جو کیا وہ بہت بڑی ریاست دہشتگری تھی، رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی ارکان کا آج پھر قومی اسمبلی میں احتجاج ونعرے بازی کے بعد واک آؤٹپی ٹی آئی ارکان کا آج پھر قومی اسمبلی میں احتجاج ونعرے بازی کے بعد واک آؤٹاپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بولنے کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن کی نعرے بازی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
مزید پڑھ »

مردان؛ کاٹلنگ میں دو اوباشوں کی 15 سالہ لڑکے سے بدفعلی، وڈیو وائرل کردی، مقدمہ درجمردان؛ کاٹلنگ میں دو اوباشوں کی 15 سالہ لڑکے سے بدفعلی، وڈیو وائرل کردی، مقدمہ درجمقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ نامناسب وڈیو سوشل میڈیا گروپس میں واٸرل کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کرنا چاہیے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-19 09:06:16