بغداد: عراق میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید تین مظاہرین ہلاک ہو گئے۔کے مطابق عراق میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، اس دوران یہ مظاہرے پر تشدد شکل اختیار کرتے جا رہے ہی
ں، چند روز قبل مظاہرین کی طرف سے سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا تھا، حکومت مخالف جاری احتجاج تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔
الجزیرہ کے مطابق آج ہلاک ہونے والے تین مظاہرین کا واقعہ سٹرٹیجک پل کے قریب ہوا، جہاں مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا اس دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تین افراد مارے گئے۔ امریکی خبر رساں ادارے ’’اے پی‘‘ کے صحافی جو اس وقت ہسپتال میں موجود ہیں نے بھی 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری طرف عراق کے اہم شیعہ لیڈر آیت اللہ علی سیستانی نے ملکی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو کہا ہے کہ ملک میں جاری مظاہرے کو ختم کرنے کے لیے سیاسی اصلاحات فوراً شروع کرنی چاہئیں۔ اسی طریقے پر عمل کر کے بحران کا خاتمہ کیا جا سکے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام سمیت اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف مظاہرے جاریاسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام پلان سی پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان مظاہروں میں ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن شریک تھے۔
مزید پڑھ »
چلی، پولیس کی طرف سے فائر کی جانے والی ربر کی گولیوں سے حکومت مخالف مظاہروں کے درجنوں شرکاء اندھےچلی، پولیس کی طرف سے فائر کی جانے والی ربر کی گولیوں سے حکومت مخالف مظاہروں کے درجنوں شرکاء اندھے Chile Protest DozensPeople Blinded PoliceShots
مزید پڑھ »