مشہور اداکار علی رحمان کی شادی کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں جس کے بعد ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں ہونے والی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی فٹنس ٹرینر نصرت کے ساتھ شادی کررہے ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا سیزن 2025 میں بھی زور و شور سے جاری ہے۔ اب مشہور اداکار علی رحمان خان کی شادی کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں جو جلد اپنی نئی زندگی شروع کرنے جارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق علی مارچ 2025 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں ہوں گی اور کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی فٹنس ٹرینر نصرت کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔ ان خبروں کا آغاز اس وقت ہوا جب علی رحمان نے انسٹاگرام پر ’ڈیٹ نائٹ‘ کے کیپشن کے ساتھ نصرت کے ساتھ
تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد ان کے رشتے کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔ تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں علی رحمان نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ابھی شادی نہیں کر رہا، اور سوشل میڈیا صارفین مجھے ان دوستوں کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں جن کے ساتھ میں تصویریں لیتا ہوں‘۔ اداکار نے مزید کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سیلفیز لینا پسند کرتے ہیں اور مداح اکثر قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔علی اور نصرت کی ایک وائرل سیلفی نے ان افواہوں کو جنم دیا، اگرچہ دونوں نے شادی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کی گونج جلد سنائی دے سکتی ہے۔ کیونکہ ان دنوں مرزا گوہر نے بھی میرے یار کی شادی کیپشن کے ساتھ چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جبکہ کنزہ ہاشمی نے بھی اپنے گھر پر ایک پارٹی رکھی تھی جس میں علی رحمان بھی شریک تھے۔یاد رہے کہ حال ہی میں شہریار منور، ماہین صدیقی اور نیلم منیر کی شادی ہوئی ہے جس کے بعد کبرا خان اور گوہر رشید کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں اور اب علی رحمان بھی شادی کی لسٹ میں شامل ہوگئے ہیں
ALI RAHMAN MARRIAGE NEWS LOVESTORY AFWAHS
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اننیا پانڈے کے امریکی ماڈل کے ساتھ تعلقات کے چرچے، اداکارہ نے شادی کا پلان بتا دیااننیا پانڈے اور واکر بلانکو کے ڈیٹنگ کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں
مزید پڑھ »
اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آگئیاس جوڑی کی شادی سے متعلق افواہیں کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں
مزید پڑھ »
نوجوان بیٹوں نے ماں کی دوسری شادی کروا دی، تصاویر وائرلسوشل میڈیا پر بیٹوں کی ماں کے نکاح پر لی گئی تصاویر گردش کر رہی ہیں
مزید پڑھ »
یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم گرفتارگجرات سے گرفتار سلیم اختر 28لاکھ روپے لے کر رحمان علی کو یورپ بھجوانے کا اہتمام کرتا ہے لیکن کشتی حادثے میں رحمان علی کی موت ہو جاتی ہے
مزید پڑھ »
نواز شریف کے پوتے زید حسین کی نکاح کے موقع پر تلاوت کی ویڈیو وائرلتقریب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں
مزید پڑھ »
علیحدگی کی افواہوں کا جواب؟ فیروز خان نے اہلیہ کے ساتھ رومانٹک تصاویر شیئر کر دیںگزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں
مزید پڑھ »