علی ظفر نے آئی سی سی ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کردیا

پاکستان خبریں خبریں

علی ظفر نے آئی سی سی ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کردیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 31 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 53%

گزشتہ دنوں آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ ریلیز کیا تھا

گلوکار نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے کہا کہ ‘میرے پاس ایک آئیڈیا ہے جس کے تحت میں آپ سب کے ساتھ ملکر ایک ترانہ تیار کرسکتا ہوں’۔

اُنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کے نوجوان میوزک کمپورز، رائٹرز اور پروڈیوسرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘میں آپ کو میرے ساتھ ملکر ترانہ بنانے کی دعوت دے رہا ہوں’۔ علی ظر نے کہا کہ ‘جن لوگوں کو موسیقی میں دلچسپی ہے، پھر چاہے وہ کوئی دُھن بنانا ہو، گانے کے بول لکھنا ہو، گلوکاری کرنا ہو یا آئیڈیاز دینا ہو، وہ میرا ساتھ دیں’۔

گلوکار نے یہ بھی کہا کہ ‘آپ اپنے آئیڈیاز، اپنی دُھن اور گانے کے بول لکھ کر مجھے سوشل میڈیا پر ٹیگ کرکے شیئر کریں’۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی ہوگا کہ جب ہم جمہوری طریقے سے اپنے لیے ترانہ بنائیں گے، ہم کوشش کریں گے اور اللہ ہماری مدد کرے گا’۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات



Render Time: 2025-02-28 09:39:44