عمران خان نے دہری شہریت کے معاملے پر بھی یوٹرن لیا، ترجمان سندھ حکومت - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

عمران خان نے دہری شہریت کے معاملے پر بھی یوٹرن لیا، ترجمان سندھ حکومت - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

عمران خان دہری شہریت والوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرکےجرم کےمرتکب ہوئے ہیں، مرتضٰی وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عمران خان دہری شہریت والوں کو کابینہ میں شامل کرکے جرم کےمرتکب ہوئے۔

وفاقی کابینہ میں دوہری شہریت کے ارکان کے معاملے پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ قومی نوعیت کےحساس فیصلوں میں غیر ملکی شہریت کےحامل افراد کی موجودگی سنگین معاملہ ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہئے، وفاقی کابینہ میں دہری شہریت کےحامل افراد کی موجودگی سیکورٹی رسک ہے، نجانے سلیکٹیڈ حکومت کی ایسی کون سی مجبوری تھی جو ایسے نااہل اور دہری شہریت کے حامل افراد کو کابینہ کا حصہ بنایا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان دہری شہریت کے حامل افراد کو کابینہ میں شمولیت اور نہ ہی پارلیمان کا رکن بننے کی اجازت دیتا ہے، لیکن عمران خان نے آئین پاکستان کو بالائے طاق رکھ کر اپنی کچن کابینہ میں غیر ملکی شہریت رکھنے والے افراد کو شامل کیا، وزیراعظم نے ہر ایشو کی طرح اس معاملے پر بھی یوٹرن لیا اور بیرون ملک سے کنسلٹنٹس کو درآمد کرکے انہیں کابینہ میں شامل کیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عمران خان خود کہا کرتے تھے کہ دہری شہریت کا مطلب حلف وفاداری اسی ملک کےساتھ ہے جس کی فرد شہریت رکھتا ہے، لیکن عمران خان اپنے دور اقتدار میں سب کچھ بھول گئے جو انہوں نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے اعلانات اور دعوے کئے تھے، وہ دہری شہریت والوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرکےجرم کےمرتکب ہوئے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عمران خان غیرملکی شہریت والے مشیروں، وزیروں سے استعفے لیں: مریم اورنگزیبعمران خان غیرملکی شہریت والے مشیروں، وزیروں سے استعفے لیں: مریم اورنگزیب
مزید پڑھ »

عمران خان دوہری شہریت رکھنے والے وزیروں سے استعفیٰ لیں: مریم اورنگزیبعمران خان دوہری شہریت رکھنے والے وزیروں سے استعفیٰ لیں: مریم اورنگزیبعمران خان دوہری شہریت رکھنے والے وزیروں سے استعفیٰ لیں: مریم اورنگزیب تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

عمران خان کی نئی سیاسی اننگز کا آغاز!!!!عمران خان کی نئی سیاسی اننگز کا آغاز!!!!عمران خان کی نئی سیاسی اننگز کا آغاز!!!! اپوزیشن نے جو امیدیں جوڑ رکھیں تھیں وہ چکنا چور ہو گئی ہیں۔ نہ کابینہ میں تبدیلی ہوئی ہے نہ بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ہوئی mac61lhr PMImranKhan UsmanAKBuzdar GOPunjabPK Lahore
مزید پڑھ »

آئندہ جون تک پاکستان میں ایک ارب درخت اگائیں گے، عمران خان | Abb Takk Newsآئندہ جون تک پاکستان میں ایک ارب درخت اگائیں گے، عمران خان | Abb Takk News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-26 09:58:08