’میری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں جنھیں جماعت چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے‘: عمران خان ان تمام پارٹی رہنماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جو پی ٹی آئی سے علیحدگی کے لیے پڑنے والے دباؤ کی ڈٹ کر مزاحمت کر رہے ہیں مکمل خبر:
شہریار آفریدی کی اہلیہ کی رہائی کا حکم: ہماری عدالت کے حکم کیخلاف ورزی ہوئی تو سخت نتائج ہوں گے، اسلام آباد ہائی کورٹاسلام آباد ہائیکورٹ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی اہلیہ کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔ عدالت میں آج شہر یار آفریدی کی اہلیہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ’آئی جی صاحب آپ کی حدود میں کیا ہورہا ہے؟ آپ قانون سے واقف ہیں یا...
اس کے بعد جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا ’جو کچھ آپ دکھا رہے ہیں اس میں تو خاتون کیخلاف کچھ نہیں ہے۔ ایک چیز یاد رکھیں کہ ہماری عدالت سے رہائی کے بعد کسی کو گرفتار کیا گیا تو بہت مسئلہ ہوگا۔ وکیل شیر افضل مروت نےکہا کہ ’اگر کوئی شواہد موجود ہیں تو یہ عدالت میں پیش کریں ، اگر خاتون ملوث ہوئی تو ہم یہ درخواست ہی واپس لے لیں گے۔ اگر یہ شواہد پیش نہ کرسکے تو آئی جی کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ، عدالت میں بیان دیا جاچکا ہے ، ان سے شواہد مانگیں۔‘