ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک سے حاضری نہیں کروائی گئی
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی 6 اور بشری بی بی کی ایک کیس میں 15 اپریل تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نےبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو حاضری ابھی تک نہیں کروائی گئی اور جیل حکام کی جانب سے کوئی متعلقہ رپورٹ بھی موصول نہیں ہوئی۔ عدالت کے عملے سے استفسار کیا کہ کیا ویڈیو حاضری کے حوالے سے کوئی جواب آیا ہے جس پر عدالت کو آگاہ کیا گیا اس حوالے سے جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے پراسیکیوشن کو پابند کر کے وقت مقرر کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ رمضان کے دوران کسی بھی دن سماعت رکھ لیں۔
جج محمد افضل مجوکہ نے کہا کہ وہ رمضان میں ٹریننگ پر ہیں اور سماعت عید کے بعد ہوگی۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ عید کے بعد پہلے ہفتے میں سماعت نہ رکھی جائے کیونکہ انہیں کئی ماہ بعد چھٹیوں کے لیے جانا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف اقدام قتل اور جلاو گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جبکہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ میں جعلی رسیدیں جمع کروانے کا کیس درج ہے۔Feb 23, 2025 11:22 PMکراچی: لاپروائی سے واٹر ٹینکر چلانے والا ڈرائیور نیم برہنہ حالت...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیعایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی
مزید پڑھ »
انصاف کی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بیوی بورشہ بی بی کے مقدمے کی سماعتاسلام آباد میں ایک عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی بیوی بورشہ بی بی کے غیر مشروع شادی کیس کے فیصلے کی خلاف عدالت میں اپیل دائر کی گئی۔
مزید پڑھ »
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل چیف جسٹس کو بھیج دی گئیعمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس اعظم خان نے کی۔
مزید پڑھ »
عمران خان اور بشارہ بی بی نے 190 ملین پونڈ کیس میں فیصلے کی چیلنج کیعمران خان اور بشارہ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پونڈ کیس میں اپنے فیصلے کی چیلنج کی ہے۔ ان دونوں کی جانب سے ایپیل کلید یوسف چودھری نے دائر کیا ہے۔ ایپیل میں کہا گیا ہے کہ NAB نے اپنی طاقت کو بے جا استعمال کیا ہے اور نامکمل تحقیقات کے بعد تیز رفتار فیصلہ دیا ہے۔
مزید پڑھ »
بشریٰ بی بی کو عمران خان اور وکیل سے ملاقات کا حکمانسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کو 31 مقدمات کی سماعت سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وکیل سلمان صفدر سے ملاقات کروانے کا حکم دیا ہے.
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیںاپیلوں پر حتمی فیصلہ ہونے تک سزا کالعدم قرار دے کر ضمانت پر رہا کیا جائے، عمران خان، بشریٰ بی بی
مزید پڑھ »