عمراکمل کا کرپشن کی پیشکش کا اعتراف،3سال کی پابندی کا امکان مکمل تفصیل جانیے:
لاہور: قومی کرکٹر عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کوجمع کرائے گئے جواب میں کرپشن کی پیشکش کا اعتراف کرلیا جس سے ان کی پاکستان سپر لیگ کے بعد انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے معطلی کا امکان پیدا ہوگیا، انہیں ڈیڑھ سے 3 سال تک کی سزامل سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عمراکمل کو انٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کیا گیا تھا اور انکوائری مکمل ہونے تک وہ کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔ عمر اکمل پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ تھے تاہم معطلی کے بعد انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ انور علی کو بطور متبادل کھلاڑی شامل کیا گیا۔
پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ کو جاری کیا گیا اور 14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کا وقت دیا گیا،31 مارچ کو عمر اکمل نے اپنا جواب بذریعہ ای میل جمع کرایا۔ رپورٹ کے مطابق عمر اکمل نے اپنے جواب میں دو مرتبہ کرپشن کی آفر ہونے کا اعتراف کیا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کوبروقت آگاہ نہیں کیا جس پر آرٹیکل 6.2 کے مطابق 6 ماہ سے تاحیات پابندی کی سزا مقرر ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو اعتراف جرم پر 18 ماہ سے تین سال تک سزا ہوسکتی ہے اور اس دوران عمر اکمل کھیل کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپریم کورٹ کا ڈاکٹرز کو فوری حفاظتی کٹس کی فراہمی کا حکم - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کا رہا کیے گئے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا حکمپاکستان کی عدالت عظمیٰ نے حکم میں کہا ہے کہ ہائی کورٹس کے پاس ایسے ملزمان کو رہا کرنے کا کوئی اختیار نہیں جن کی ضمانتیں متعلقہ عدالتیں مسترد کر چکی ہیں اور ان فیصلوں کے خلاف اپیل بھی دائر نہیں کی گئی۔
مزید پڑھ »
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ ) کا دن کیسا رہے گا؟برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل آپ کی آجکل عجیب سی مشکلات اور رجعت کا شکار ہیں جس بھی کام میں ہاتھ ڈالنے سے ماسوائے ناکافی کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔ اس
مزید پڑھ »
سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں سختی کا فیصلہ ، عوام سے تعاون کی اپیلسندھ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کیااحکامات دیئے؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates lockdown
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: جاپان کا ایک ماہ کی ایمرجینسی کا اعلانکورونا وائرس: جاپان کا ایک ماہ کی ایمرجینسی کا اعلان Japan CoronaVirus DeclaredEmergency ShinzoAbe OneMonth FightAgainstCoronavirus StayHome Israel LockDown InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly AbeShinzo
مزید پڑھ »
مذاکرات کامیاب، بلوچستان کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلانکوئٹہ : بلوچستان کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ہڑتال ختم کرنے اور سروسز بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
مزید پڑھ »