لاہور: شہباز شریف نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ یوم تکبر کے موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ص
در مسلم لیگ شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن لیگ کی حکومت نے ملک کو نیا استحکام بخشا۔ آج کا دن ہم سب کے لیے ناقابل فراموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ سر اٹھا کر جئیں گے۔ ملکی تاریخ میں ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ یاد رکھا جائے گا۔ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کیلئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو متحد کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔ یہی وقت تھا کہ وہ آگے بڑھتے اور قوم کو اکٹھا کرتے۔ سب جانتے ہیں کہ نواز شریف نے بھاری معاشی پیکج ٹھکرا دیا تھا۔
صدر مسلم لیگ نے کہا کہ آج ہمیں اتحاد، یقین محکم اور تنظیم کی ضرورت ہے۔ دفاع اور معاش کا چولی دامن کا ساتھ ہے، دونوں کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ آج ہمیں دشمن کے خطرے کے سامنے متحد ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں سیاست نہیں کرنی مگر حقائق سے نظریں نہیں ہٹائی جاسکتیں۔ ہماری معیشت کورونا وائرس کے آنے سے پہلے ہی دم توڑ رہی تھی، وباء آنے کے بعد رہی سہی کسر بھی ختم ہوگئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی آئی اے طیارہ حادثہ ،وزیر اعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ سول ایوی ایشن، پی آئی اے، متعلقہ اداروں اور
مزید پڑھ »
موجودہ حکومت کے ترجمان ذرا یہ بھی بتائیں جہانگیر ترین نے عمران خان کی ایسی ...اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وزیر اعظم عمران خان کا 2017 کا ایک ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے حکومتی ترجمانوں سے بڑا مطالبہ
مزید پڑھ »
Imran Yaqoob Khan : عمران یعقوب خان:-اپنے ایک دوست کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لیے گیا اور رات گئے گھر واپسی ہوئی۔ رات معمول سے زیادہ روشن لگی۔ گھر پہنچ کر کھلی اور تازہ ہوا کے لیے کچھ دیر ٹیرس پر جا بیٹھا۔ پڑھیئےعمران یعقوب خان کا کالم: DunyaComlumns DunyaUpdates
مزید پڑھ »
عمران خان کے حکم پر چینی برآمد کی گئی، مریم اورنگزیب - ایکسپریس اردولاپتہ وزیراعظم نتھیا گلی میں جھولا جھول رہے ہیں، ترجمان مسلم لیگ ن
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ کے فاتح پاکستانی کپتان عمران خان کیلئے ایک اور اعزاز
مزید پڑھ »