عمران خان سے دوستی کا کبھی فائدہ اٹھایا نہ کبھی اٹھاؤں گا، مدثر نذر تفصیلات جانئے: DailyJang
سابق ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی مدثر نذر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے دوستی کا کبھی فائدہ اٹھایا ہے نہ کبھی اٹھاؤں گا، 4 سالہ دور ملازمت میں جس طرح ڈویلپمنٹ کا کام کرنا چاہتا تھا ویسا نہیں کرسکا ہوں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس دوران ری اسٹرکچرنگ کرتے ہو ئے شعبہ ڈومیسٹک اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو ایک کر دیا اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کی تعیناتی کر دی ، جبکہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید کی بھی مدت ملازمت ختم ہو گئی ہے۔ مدثر نذر نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین کو اکیڈمیز سے فائدہ ہوا ، ان میں نکھار آگیا اور آج قومی ٹیم کاحصہ ہیں ، اسی طرح محمد موسی، روحیل نذیر اور حیدر علی ہیں وہ بھی قومی ٹیم کے دروازے پر پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لوگ کہتے تھے وزیرا عظم عمران خان آپ کے بڑے معترف ہیں، بڑی عزت کرتے ہیں ، کرکٹ کیرئیر سے گہری دوستی ہے ان سے رابطہ کرِیں اور پاورفل ہوں ، لیکن میں کہتا تھا کہ میرا اپنا مزاج ہے ، میں نے اپنے مزاج کے مطابق زندگی گزارنا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کا اپنا کام ہے ، میں نے عمران خان سے نہ کبھی فائدہ اٹھایا ہے نہ کبھی فائدہ اٹھاؤں گا ۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 31 مئی کو طلب کر لیا
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان کا پاکستانی جیلوں میں قید خواتین کیلئے بڑا فیصلہاسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جیلوں میں قیدخواتین حالت زار کے مطالعے اور تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی،
مزید پڑھ »
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا
مزید پڑھ »