عوام کے لیے خوشخبری ! نگراں وزیر کا پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق اہم بیان

پاکستان خبریں خبریں

عوام کے لیے خوشخبری ! نگراں وزیر کا پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق اہم بیان
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 25 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 13%
  • Publisher: 63%

کراچی : نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو پیٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے اقدامات سے ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی، ڈالر کی قیمت کم ہونے سے اس کا فائدہ عوام کو منتقل ہوگا۔

نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا توپیٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے گی۔ میڈیا ہاؤسز کے حوالے سے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جو ادارہ ملازمین کو تنخواہ نہیں دے گا اس کو اشتہارات نہیں دئیے جائیں گے۔ حکومتی کریک ڈاؤن سے متعلق انھوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، بجلی چوروں سے 8 ارب کی ریکوری کی گئی۔

نگراں وزیراطلاعات نے مہنگائی کے حوالے سے کہا کہ غریب کا بیٹا ہوں سبزی اور فروٹ خود خریدتا ہوں تو مہنگائی کا احساس ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات



Render Time: 2025-03-01 03:51:25