اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے اربوں ڈالر کے فراڈ نہیں بھولی، ان کا حساب ضرور ہوگا۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیانات سن کر تو جھوٹ بھی شرما جاتا ہے۔ بی بی! کسی دن جھوٹ اور پراپیگنڈا سے چھٹی بھی کر لیا کریں۔
اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ ان کا ایجنڈا ہے کہ جھوٹ بولو اور اس قدر تواتر سے بولو سے کہ سچ کا گماں ہونے لگے۔ بے فکر رہیے، عوام آپ کی قیادت کے اربوں ڈالر کے فراڈ نہیں بھولی، آپ کا حساب ضرور ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی پوری ٹیم فرنٹ فٹ پر کورونا کا مقابلہ کر رہی ہے۔ پیشہ ورانہ مہارت کے حامل محنتی ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ حکومت ان کی حفاظت کیلئے انھیں تربیت فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کے حل کیلئے بھی تاریخی ریلیف پیکج دیا جسے عالمی ادارے سراہ رہے ہیں۔ چوروں کی وکالت سے آنکھوں پر پڑا پردہ آپ کو کسی اچھی بات پر نظر نہیں کرنے دے گا۔ آپکی پوری جماعت نے کورونا میں جیسی بدترین سیاست کی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا کے باعث بند لاہور کے پارکس عوام کیلئے کھل گئےلاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر بند کیے گئے لاہور کے پارکس کو آج سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ جیو نیوز کے مطابق ڈی جی پنجاب
مزید پڑھ »
وزیراعظم کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضاکار متحرکاسلام آباد : وزیراعظم کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضاکار متحرک ہوگئے اور ایس او پیز پرعمل درآمد کیلئے’’نو ماسک نو سروس‘‘مہم شروع کر دی۔
مزید پڑھ »
سنتھیا رچی کے پی پی قیادت پر سنگین الزامات، بلاول بھٹو نے چپ سادھ لیسنتھیا رچی کے پی پی قیادت پر سنگین الزامات، بلاول بھٹو نے چپ سادھ لی ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
امریکی خاتون کے رحمان ملک سمیت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزاماتامریکی خاتون کے رحمان ملک سمیت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
عوام پر مہنگائی کے ستم جاری، روٹی 10 کی نان 15 روپے کا ہو گیالاہور: (دنیا نیوز) کورونا وبا میں عوام پر مہنگائی کی بمباری جاری ہے۔ روٹی 10 روپے جبکہ نان کی قیمت 15 روپے کر دی گئی۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے اجلاس کرکے ازخود قیمت بڑھانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافہ قابل قبول نہیں، انتظامیہ کارروائی کرے۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: سعودی عرب میں عوام کی سہولت کے لئے مثالی اقدامریاض : سعودی عرب میں عوام کی سہولت اور وائرس کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے اپنی نوعیت کی پہلی موبائل سبزی اور پھل مارکیٹ کھل گئی۔
مزید پڑھ »