اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوام کو ریلیف ملے گا یا مہنگائی کا نیا طوفان؟ نئے مالی سال کا ساڑھے 14 ہزار ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش کریں گے، اتحادی حکومت اور وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دوسرا بجٹ ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ بجٹ جی ڈی پی کے 7.7 فیصد مالیاتی خسارہ کیساتھ تیار کیا گیا ہے، آئندہ مالی سال میں ملکی آمدن کا تخمینہ 92 سو ارب ،ایف بی آر ٹیکس محصولات اور نان ٹیکس آمدن کیلئے 2800 ارب روپے کا ٹارگٹ ہے، جس میں 55 فیصد سے زائد صوبوں کو منتقل کئے جائیں گے۔ وفاقی بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، وزارت صحت کیلئے 13 ارب، ہائر ایجوکیشن کیلئے 59 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا جائے گا، ہزار سی سی سے بڑی امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹیز کی شرح میں اضافہ کی تجویز ہے جبکہ بجٹ میں سولر پینلز اور سولر انرجی پر سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔
ایف بی آر رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال 19 سو ارب اضافی اکٹھے کرے گا، نان فائلرز کیلئے میوچل فنڈز، رئیل انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر 30 فیصد سے زائد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گامالی سال 24-2023 کے بجٹ میں مالی خسارہ 7.7 فیصد رکھے جانے کا امکان ہے۔ DailyJang
مزید پڑھ »
ساڑھے 6 ہزار ارب سے زائد مالیاتی خسارے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گااسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جی ڈی پی کے 7.7 فیصد مالیاتی خسارہ کیساتھ تیار کر لیا گیا ہے جو کل پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھ »
عوام کو مہنگائی میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہاسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا، ۔
مزید پڑھ »
وفاقی بجٹ کل پیش ہو گا، قومی اسمبلی کا اجلاس طلبوزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش کریں گے
مزید پڑھ »
آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گاآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا مزید تفصیلات: ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر اضافی سیلز ٹیکس ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیااسلام آباد: امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر اضافی سیلز ٹیکس وفاقی بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا،جس سے آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا۔
مزید پڑھ »