عیدالفطر پر بے احتیاطی سے وائرس تیزی سے پھیلا، عوام فرض سمجھ کر ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، وزیراعظم
عیدالفطر پر بے احتیاطی سے وائرس تیزی سے پھیلا، عوام فرض سمجھ کر ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، وزیراعظم ۔ فوٹو : فائلوائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔
کہوٹہ میں مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کے لیے شہروں کے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں، 5 سال میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف رکھا ہے، جنگلات کے تحفظ کے لیے طلباء پر مشتمل نگہبانوں کو ذمہ داری دے رہے ہیں، ہراسکول میں ہفتے میں 2 گھنٹے بچوں کو گرین اور کلین پاکستان کا شعور دیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو تباہی دنیا میں آئی ہے پاکستان اس سے ابھی تک بچا ہوا ہے، عیدالفطر پر بے احتیاطی کے باعث وائرس تیزی سے پھیلا، اگر عیدالاضحی پر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہوا تو وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، ہر شہری فرض سمجھ کر عیدالاضحی پر ایس او پیز پر عمل درآمد کرے۔
عمران خان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ماحولیات کو اہمیت نہیں دی، ہم نے 9 نیشنل پارکس ڈیکلیئر کردیے ہیں جن سے ماحول، جنگلی حیات کے تحفظ کے ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، شہروں کی بے ہنگم آبادی کو روکنے کے لیے شہروں کے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں، تیزی سے پھیلتے شہروں کو روک کر پانی اور ماحول کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم کا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
وزیراعظم کا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
حدیقہ کیانی کا کشمیریوں سے یکجہتی پر مبنی گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیاپاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ترک گلوکار ترگے ایورن کے ساتھ مل کر ایک گانا گایا جسے یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
ڈیم بیانات سے نہیں، عملی طور پر کام کرنے سے بنتا ہے، شہباز گلشہباز گل نے کہا کہ ڈیم بیانات سے نہیں عملی طور پر کام سے بنتا ہے جو عمران خان نے شروع کیا ہے۔ میاں صاحب نے تو ایشین ٹائیگر بھی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ قرض اتارو ملک سنوارو کے خواب بھی دکھائے تھے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے - Aaj.tv
مزید پڑھ »