غداری کا فیصلہ عدالت کا، اس پر زیادہ تنازع نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ تفصیلات جانئے: DailyJang
کراچی و زیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر اس اقدام کے خلاف ہے جو آئین اور قانون کے برعکس ہوگا، ہماری پارٹی نے ملک کی سالمیت اور جمہوریت کی بحالی کے لئے جدوجہد اور آئین کی بالادستی کے لیے بہت بڑی قربانیاں دیں۔
عدالتی فیصلے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غداری کا فیصلہ عدالت کا ہے اور اس کی اپیل کیلئے فورم موجود ہے، اس پر زیادہ تنازع نہیں ہونا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو تقریب اسناد میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھ سے کوئی خفیہ رابطہ نہیں کیا لیکن میں یہ بتادوں کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جو پہلے 11 دسمبر کو ہونا تھا مگر اب 23 دسمبر کو ہوگا میں اس اجلاس میں شرکت کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں صوبہ سندھ کے اہم مسائل موجود ہیں ان کو حل کرنے کیلئے بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ سندھ بلکہ دیگر صوبوں اور وفاق کے جو معاملات ہیں وہ آئین کے لیجسلیٹو پارٹ ٹو کے مطابق مناسب طریقے سے حل ہوں اور اس حوالے سے پیش رفت ہو۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خصوصی عدالت نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاریسنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری Special Court Musharraf High Treason Case Detailed Verdict Released Verdict P_Musharraf OfficialDGISPR SupremeCourt pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »
خصوصی عدالت نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاپرویز مشرف کے وکلاء فیصلے کی کاپی لے کر روانہ تفصیلات جانیئے:AajUpdates AajNews PervezMusharraf
مزید پڑھ »
‘کیا سنگین غداری کیس کا فیصلہ شہباز شریف نے لکھا ہے؟’پاکستان کے معروف گلوکار نے سوال اُٹھادیا۔۔۔ مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates MusharafVerdict ShahbazSharif
مزید پڑھ »
سنگین غداری کیس کا فیصلہ شہباز شریف نے لکھا ؟سنگین غداری کیس کا فیصلہ شہباز شریف نے لکھا ؟ تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »