استنبول : غزہ میں اسپتال پر حملے کیخلاف دنیا بھر کے مسلمانوں سراپا احتجاج بن گئے، استنبول میں اسرائیلی سفارتخانے کو نذر آتش کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسپتال پر حملے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں اضطراب کی لہردوڑ گئی ہے اور اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔
ترکیہ کے صوبہ مالاطیہ میں امریکی بیس کے سامنے ہزاروں ترک جمع ہوگئے اور نعرے لگاتے رہے، ہزاروں ترکوں نے رات بھر احتجاج کیا۔ استنبول میں مظاہرین نے اسرائیلی قونصل خانے کو آگ لگا دی جبکہ انقرہ میں بھی ہزاروں شہری سڑکوں پر نکلے اور اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا۔تیونس میں سڑکوں پر عوام کا سمندر نکل آیا اور اسرائیلی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا اور نعرے لگاتے رہے۔
قطر کے دارالحکومت دوہا میں ہزاروں افراد فلسطین کا پرچم اٹھائےسڑکوں پرآئے اور لبیک یا اقصیٰ کےنعرے لگائے، ایران میں ملک بھر میں لوگوں میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، مظاہرین اسرائیل اور فرانس کے سفارتخانے کے سامنے جمع ہوئے اور مرگ بر اسرائیل کے نعرے لگائے۔ برلن ، بیروت ، رام اللہ اور الخلیل ہر جگہ ہزاروں افراد سڑکوں پر تھے، سب کی زبان پر ایک ہی نعرہ تھا، اسرائیل کے خلاف غم و غصہ تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 فلسطینی شہیدفضائی حملے میں غزہ شہر کے العہلی اسپتال کو نشانہ بنایا گیا
مزید پڑھ »
پاکستان کی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمتاسلام آباد : پاکستان کی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ پر اسرائیلی بمباری فوری بند کرانے کے اقدامات کا مطالبہ کردیا
مزید پڑھ »
پاکستان کی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمتاسلام آباد : پاکستان کی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ پر اسرائیلی بمباری فوری بند کرانے کے اقدامات کا مطالبہ کردیا
مزید پڑھ »
غزہ میں قیامتِ صغریٰ کا منظر، اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہیدوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئیغزہ : العہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی، جن میں خواتین، بچے، ڈاکٹرز اور اسٹاف شامل ہیں۔
مزید پڑھ »
غزہ میں قیامتِ صغریٰ کا منظر، اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہیدوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئیغزہ : العہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی، جن میں خواتین، بچے، ڈاکٹرز اور اسٹاف شامل ہیں۔
مزید پڑھ »
کینیڈین وزیراعظم غزہ کے اسپتال میں اموات سے خوفزدہاونٹاریو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ میں اسپتال پر حملے کو خوفناک ، غیر قانونی اور ناقابل قبول قرار دے دیا۔
مزید پڑھ »