امریکی صدر نے کہا ہے کہ امدادی سامان کے 20 ٹرکوں پر مشتمل پہلی کھیپ رفح کراسنگ کے ذریعے جنوبی غزہ روانہ کی جائے گی۔
اسرائیل کی سے جانب سے غزہ پر کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، ایسے میں ظلم و بربیت کی انتہاء کرتے ہوئے غزہ کے لئے بیرونی امداد کے دروازے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ تاہم اب امریکی صدر کی جانب سے اس حوالے سے لب کشائی کی گئی ہے۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے رفح کراسنگ کھولنے کی اجازت انسانی بنیادوں پر دی ہے۔
امریکی صدر نے اسرائیل سے واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراسنگ کے آس پاس کی سڑک کو مرمت کی ضرورت ہے اس لئے ممکنہ طور پر جمعے کے روز امدادی ٹرک روانہ ہوسکیں گے، امدادی سامان اقوام متحدہ کے تحت تقسیم کیا جائے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر حماس نے امدای سامان پر قبضہ کیا یا اسے گزرنے نہیں دیا گیا تو امدادی سامان کی ترسیل روک دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں انتہائی ضروری سامان بھجوایا جائے گا جبکہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ العہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے، خوفناک بمباری کے نتیجے میں مرنے والوں میں خواتین، بچے، ڈاکٹرز اور اسٹاف شامل تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیل نے مصر کے راستے غزہ تک امداد کی ترسیل کی اجازت دے دییہ ابھی واضح نہیں کہ غزہ تک امداد کب پہنچے گی کیونکہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے مصری سرحد پر رفحہ کراسنگ تباہ ہوچکی ہے
مزید پڑھ »
اسرائیل کی غزہ میں اسپتال پر وحشیانہ بمباری : فلسطینی صدر نے امریکی صدر سے ملاقات منسوخ کردیغزہ : اسرائیل کی غزہ میں اسپتال پر وحشیانہ بمباری کے بعد فلسطینی صدرمحمودعباس نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ کردی۔
مزید پڑھ »
اسرائیل کی غزہ میں اسپتال پر وحشیانہ بمباری : فلسطینی صدر نے امریکی صدر سے ملاقات منسوخ کردیغزہ : اسرائیل کی غزہ میں اسپتال پر وحشیانہ بمباری کے بعد فلسطینی صدرمحمودعباس نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ کردی۔
مزید پڑھ »
غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری سے 500 افراد شہید، امریکی صدر جوبائیڈن نے رد ...واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ میں غزہ کے ہسپتال میں ہونے والے دھماکے سے ’غصے‘ میں ہوں جس میں تقریبا 500 سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کا کہناتھا کہ میں نے اپنی قومی سلامتی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بارے میں معلومات اکھٹی کریں کہ وہاں دراصل ہوا کیا ہے...
مزید پڑھ »
غزہ میں ہولناک جانی نقصان پر غمزدہ ہوں، امریکی صدرجوبائیڈن کا ایکس پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ اسپتال پرحملے کی خبر سنتے ہی اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور اسرائیل کے وزیراعظم سے بات کی۔
مزید پڑھ »