غزہ میں پچاس ہزار حاملہ خواتین طبی سہولیات سے محروم ہیں جس کے باعث حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
خواتین کے لیے کام کرنے والی فلاحی تنظیم ایکشن ایڈ کے جاری بیان کے مطابق محصور غزہ کی پٹی میں حاملہ خواتین مشکل ترین حالات میں ہیں۔
فلاحی تنظیم کا کہنا ہے کہ انہیں بغیر طبی سہولیات کے جنوب کی طرف سے بھاگنا پڑرہا ہے کیونکہ وہاں رکنے میں تو یقینی موت ہے، سیکیورٹی اور طبی سہولیات ان خواتین کا حق ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بے تحاشہ بمباری جاری ہے اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی اور معصوم بچے شہید ہوچکے ہیں۔ اس صورتحال میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے فلسطین میں وسیع پیمانے پرنسل کشی کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فلسطین میں نسل کشی کی نئی مثال قائم ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فوری جنگ بندی کے اقدامات کرے. انسانی حقوق ماہرین نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کی صورتحال خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، صورتحال 1948 اور 1967 جیسی ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فورسزکی جانب سے غزہ میں آٹھویں روز بھی بمباری جاری رہی جب کہ شہدا کی تعداد 2 ہزار215 ہوچکی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزن کم کرنے والے انجیکشن پیٹ کے مسائل میں اضافہ کرسکتے ہیں، تحقیقدنیا بھر میں اس دوا کی بڑھتی مقبولیت کے سبب لاکھوں لوگ کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، محققین
مزید پڑھ »
ٹینکوں کے سہارے اسرائیلی فوج غزہ میں داخلغزہ میں اسرائیل کی جانب سے پمفلیٹس کے ذریعے شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر اندر غزہ چھوڑنے کی وارننگ دی گئی تھی۔
مزید پڑھ »
اسرائیلی مظالم : شہید فلسطینیوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئیاسرائیلی فورسز کی جاب سے غزہ میں عام شہریوں پر کی جانے بمباری آٹھویں روز میں داخل ہوگئی، غزہ پر بمباری کے نتیجے میں اب تک شہداء کی تعداد

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، غزہ کی گلیوں میں لاشوں کے انبار، شہیدوں کی تعداد 2000 کے قریب پہنچ گئیغزہ : اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 2000 کے قریب پہنچ گئی اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔