اسرائیلی فورسز حماس کے عسکری ونگ نخبا فورس کا تعاقب جاری رکھے گی، جنرل ایال ضمیر
اسرائیل کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن بدستور جاری رہیں گے اور اسرائیلی فوج اپنے اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایال ضمیر نے غزہ کے دورے کے موقع پر کہا کہ فوج نے حماس کی عسکری صلاحیت کو نمایاں نقصان پہنچایا ہے اور علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال کو اپنے حق میں تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی پیشگی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے اور اسرائیلی شہریوں اور سرحدی آبادیوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔غزہ میں 3 سال بعد ملبے سے نکالی گئی 112 شہدا کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز حماس کے عسکری ونگ نخبا فورس کے ان ارکان کی تلاش اور تعاقب بھی جاری رکھیں گی جن پر 7 اکتوبر کے حملوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں غزہ سے متعلق سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ چند روز قبل بورڈ آف پیس کے غزہ نمائندے نکولائے ملادینوف نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی جس میں حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کا انتظام ایک شہری حکومت کے سپرد کرنے سے متعلق تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مذاکرات کے دوران نمائندے نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ معاہدے کی پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے غزہ میں فوجی حملے روک دیے جائیں تاہم اسرائیلی فوجی قیادت نے واضح کیا ہے کہ آپریشنز فی الحال جاری رہیں گے۔امریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہامریکا نے ایرانی قدس فورس سے تعلق پر’فلائی بغداد‘پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کردیںخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.
اسرائیل کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن بدستور جاری رہیں گے اور اسرائیلی فوج اپنے اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایال ضمیر نے غزہ کے دورے کے موقع پر کہا کہ فوج نے حماس کی عسکری صلاحیت کو نمایاں نقصان پہنچایا ہے اور علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال کو اپنے حق میں تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی پیشگی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے اور اسرائیلی شہریوں اور سرحدی آبادیوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔غزہ میں 3 سال بعد ملبے سے نکالی گئی 112 شہدا کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز حماس کے عسکری ونگ نخبا فورس کے ان ارکان کی تلاش اور تعاقب بھی جاری رکھیں گی جن پر 7 اکتوبر کے حملوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں غزہ سے متعلق سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ چند روز قبل بورڈ آف پیس کے غزہ نمائندے نکولائے ملادینوف نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی جس میں حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کا انتظام ایک شہری حکومت کے سپرد کرنے سے متعلق تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مذاکرات کے دوران نمائندے نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ معاہدے کی پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے غزہ میں فوجی حملے روک دیے جائیں تاہم اسرائیلی فوجی قیادت نے واضح کیا ہے کہ آپریشنز فی الحال جاری رہیں گے۔امریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہامریکا نے ایرانی قدس فورس سے تعلق پر’فلائی بغداد‘پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کردیںخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
