Posted: Aug 8, 2020 | Last Updated: 41 mins ago ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے میئر کراچی وسیم اختر کے دور کو بدترین اور ناکام قرار دیدیا، ان کا کہنا ہے کہ شہر میں 130 ملی میٹر
بارش ہوئی، اگر زیادہ ہوگئی تو کراچی کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچاسکتا۔ پیپلزپارٹی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسائل کا مستقل حل بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے میں ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سربراہ اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے قائد ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے میئر کراچی وسیم اختر کا دور بدترین اور ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں جتنے میئر آئے ان میں سب سے خراب کارکردگی وسیم اختر کی ہے، آج شہر قائد سب سے زیادہ نظر انداز ہورہا ہے۔ ان کا کہا تھا کہ شہر قائد میں 130 ملی میٹر بارش ہوئی اگر زیادہ ہوگئی تو کراچی کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچاسکتا۔ انہوں نے دبے لفظوں میں پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسائل کا مستقل حل بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے میں ہے، این ڈی ایم اے عارضی ہے، کراچی کے مسائل کا مستقل حل ہونا چاہئے۔
پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم اتحاد پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے متحدہ کو اپنے ساتھ ملایا ضرور لیکن دل سے نہیں ملایا، گمان ہے کہ اگلا میئر پی ٹی آئی کا آرہا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہرسال نالے صاف کرنا مستقل حل نہیں۔ وسیم اخترہرسال نالے صاف کرنا مستقل حل نہیں۔ وسیم اختر Karachi CleanKarachi MayorKarachi WasimAkhtar Rain DrainCleaning MayorKarachi wasimakhtar1955 SindhCMHouse MuradAliShahPPP SaeedGhani1 ImranIsmailPTI SindhGovernment
مزید پڑھ »
ابو ظہبی: ڈیزل ٹینکر میں نسوار سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ڈرائیور گرفتارابو ظہبی: ڈیزل ٹینکر میں نسوار سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ڈرائیور گرفتار AbuDhabi OilTanker Smuggling Naswar Snuff Driver Arrested
مزید پڑھ »